Saturday, 2 June 2018

تاج الشریعہ کا لقب

تاج الشریعہ کا لقب

"تاج" شاہی ٹوپی کو کہتے ہیں اور "شریعت" دین اسلام کے قوانین کو (دیکھیے کتب لغت)-
"تاج الشریعہ" کا لفظی معنی ہوگا "شریعت کی ٹوپی" اور یہ معنی لینا درست نہیں ہوگا بلکہ یہاں اصول کے مطابق مجازی معنی لیا جائے گا، مثلاً: شریعت کا محافظ، شریعت پر عمل کرنے والا، صاحب شریعت، شریعت کا مبلغ، شریعت کا ناشر، شریعت کا حامی، شریعت کا امیر، شریعت کا قائد وغیرہ-

یہ لقب کسی بھی اعتبار سے حضور اقدس ﷺ کے لیے خاص نہیں ہے، نہ عرفاً، نہ اصطلاحاً، نہ شرعاً اور جب خاص نہیں ہے تو اس کا اطلاق اس پر درست ہے جو عامل شریعت ہو، خدمت دین کے لیے اپنا پل پل گزار دے، جس کو دیکھ کر شریعت یاد آ جائے، جہاں طبیعت کا دخل نہ ہو وغیرہ-

انصاف پسند لوگ اس بات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور یہی درست بھی ہے ورنہ غوث اعظم، اعلی حضرت، مفتی اعظم، شیخ الاسلام، امین شریعت، حافظ ملت، مجاہد ملت، نظام الدین، معین الدین، محی الدین، سیف ﷲ، اسد ﷲ، فقیہ ہند، شیخ اکبر، حکیم الامت، فخر الاسلام، قطب العارفین، شمس الدین، محدث اعظم، مفسر اعظم جیسے تمام القاب سے ہاتھ دھونا پڑے گا اور اتنا آسان نہیں کہ ان سے ہاتھ دھونے کے بعد چہرا بچایا جا سکے-

(تفصیل کے لیے مفتی مقصود عالم صاحب قبلہ کے رسالے "تاج الشریعہ لقب کس کا؟" کا مطالعہ فرمائیں)

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

1 comment:

  1. Top 10 Health Tips Of Bananas And Banana Fruit Benefits
    Health Tips Of Bananas

    Health Tips Find Beauty Tips and Tricks For Learn Health
    Pakhealthtips.com/

    Health Tips, Health News, Health Care and Fitness Tips
    Health Tips

    Health Benefits of Fruit: Vitamins, Minerals + Fiber
    Fruit Health Tips

    Health Benefits of Vegetables: Vitamins, Nutrients, Fiber
    Vegetable Health Tips

    ReplyDelete