جھوٹے مقررین کی تاریخ بہت پرانی ہے
امام شعبی جو کہ اجلہ تابعین میں سے ہیں ،فرماتے ہیں کہ میں ایک مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے گیا تو دیکھا کہ ایک لمبی داڑھی والا شخص تقریر کر رہا ہے، انھیں لوگ گھیرے ہوئے ہیں؛ اس نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے دو صور پیدا فرمایا ہے، ہر صور میں دو بار پھونکا جائے گا، ایک بے ہوشی کے لیے ایک قیامت کے لیے-
امام شعبی نے اس مقرر سے کہا کہ اللہ سے ڈر! جھوٹی حدیث مت بیان کر، اللہ تعالیٰ نے صرف ایک صور پیدا کیا ہے جس میں دو بار پھونکا جائے گا تو اس مقرر نے کہا کہ اے بدکردار تو میرا رد کرتا ہے اور جوتا اٹھا کر امام شعبی کو مارنے لگا پھر پورا مجمع امام شعبی پر ٹوٹ پڑا اور پٹائی شروع کر دی اور امام شعبی کہتے ہیں کہ مجھے اس وقت تک نہیں چھوڑا جب تک میں نے یہ نہیں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے دو صور پیدا کیا ہے، تو ان لوگوں نے میری جان بخشی-
(ملخصاً، فتاوی شارح بخاری، جلد دوم، صفحہ نمبر130)
آج کے مقررین اور عوام کا بھی یہی حال ہے، اگر کوئی شخص کَہ دے کہ فلاں مقرر نے جھوٹا واقعہ بیان کیا ہے تو لوگ اسے ذلیل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے-
Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com
Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial
Contact Us | +919102520764
Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

No comments:
Post a Comment