Sunday, 27 May 2018

اسے کہتے ہیں عشق

اسے کہتے ہیں عشق

بخاری شریف کی ایک روایت اور عمدۃ القاری کی عبارت کا خلاصہ ہے کہ ایک مرتبہ منافقین نے رسول ﷲ ﷺ کی سواری کے بارے میں کہا کہ اس گدھے کو دور کرو کیوں کہ اس سے بدبو آتی ہے- اس پر ایک انصاری مرد (عاشق نبی ﷺ) نے کہا:
بخدا ہمارے نزدیک یہ گدھا تجھ سے زیادہ خوشبودار ہے- منافقوں کو اس جواب سے بڑی تکلیف ہوئی اور ان کی پارٹی کا ایک شخص (زیادہ) ناراض ہوا تو ان کی آپس میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی...... یہاں تک کہ ایک دوسرے پر پتھر اور جوتے برسائے جا رہے تھے-

(ملخصاً، تیرے دشمن سے کیا رشتہ ہمارا یا رسول ﷲ ﷺ بہ حوالہ صحیح بخاری و عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری)

یہ عشق نہیں تو اور کیا ہے؟ حضور سید عالم ﷺ کی سواری کے بارے میں اگر کوئی زبان دراز کرے تو صحابہ کرام اس کی زبان کھینچنے کے لیے تیار رہتے تھے اگرچہ وہ سواری ایک جانور ہی کیوں نہ ہو!
آج کل کے کچھ صلح کلیوں کا المیہ تو یہ ہے کہ کوئی نبی کریم ﷺ کے خلاف کچھ بھی بول دے لیکن اسے کچھ نہ کہو! "اس کا عمل اس کی جگہ اور ہمارا عمل ہماری جگہ-" یہ جملہ بہ ظاہر تو کچھ لوگوں کو سننے میں اچھا لگتا ہے لیکن اس میں بزدلی اور دنیاوی لالچ کی بو آتی ہے-

ﷲ تعالٰی ہمیں اپنے محبوب ﷺ کا وفادار بنائے اور غداروں کی آہٹ سے بھی دور رکھے، آمین-

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

No comments:

Post a Comment