Saturday, 2 June 2018

تاج الشریعہ کا لقب

تاج الشریعہ کا لقب

"تاج" شاہی ٹوپی کو کہتے ہیں اور "شریعت" دین اسلام کے قوانین کو (دیکھیے کتب لغت)-
"تاج الشریعہ" کا لفظی معنی ہوگا "شریعت کی ٹوپی" اور یہ معنی لینا درست نہیں ہوگا بلکہ یہاں اصول کے مطابق مجازی معنی لیا جائے گا، مثلاً: شریعت کا محافظ، شریعت پر عمل کرنے والا، صاحب شریعت، شریعت کا مبلغ، شریعت کا ناشر، شریعت کا حامی، شریعت کا امیر، شریعت کا قائد وغیرہ-

یہ لقب کسی بھی اعتبار سے حضور اقدس ﷺ کے لیے خاص نہیں ہے، نہ عرفاً، نہ اصطلاحاً، نہ شرعاً اور جب خاص نہیں ہے تو اس کا اطلاق اس پر درست ہے جو عامل شریعت ہو، خدمت دین کے لیے اپنا پل پل گزار دے، جس کو دیکھ کر شریعت یاد آ جائے، جہاں طبیعت کا دخل نہ ہو وغیرہ-

انصاف پسند لوگ اس بات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور یہی درست بھی ہے ورنہ غوث اعظم، اعلی حضرت، مفتی اعظم، شیخ الاسلام، امین شریعت، حافظ ملت، مجاہد ملت، نظام الدین، معین الدین، محی الدین، سیف ﷲ، اسد ﷲ، فقیہ ہند، شیخ اکبر، حکیم الامت، فخر الاسلام، قطب العارفین، شمس الدین، محدث اعظم، مفسر اعظم جیسے تمام القاب سے ہاتھ دھونا پڑے گا اور اتنا آسان نہیں کہ ان سے ہاتھ دھونے کے بعد چہرا بچایا جا سکے-

(تفصیل کے لیے مفتی مقصود عالم صاحب قبلہ کے رسالے "تاج الشریعہ لقب کس کا؟" کا مطالعہ فرمائیں)

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

Tajushhariah Ka Laqab

Tajushhariah Ka Laqab

"Taj" Shahi Topi Ko Kehte Hain Aur "Shariat" Deen -e- Islam Ke Qawaneen (Rules) Ko (Dekhiye Kutub -e- Lughat)
"Tajushhariah" Ka Lafzi Maana Hoga "Shariat Ki Topi" Aur Ye Maana Lena Durust Nahin Hoga Balki Yahan Usool Ke Mutabiq Mijazi Maana Liya Jayega, Maslan: Shariat Ka Muhafiz, Shariat Pe Amal Karne Waala, Saahib -e- Shariat, Shariat Ka Muballigh, Shariat Ka Nashir, Shariat Ka Haami, Shariat Ka Ameer, Shariat Ka Qaaid Waghaira

Ye Laqab Kisi Bhi Aitbar Se Huzoor -e- Aqdas ﷺ Ke Liye Khaas Nahin Hai, Na Urfan, Na Istelahan, Na Shar'an Aur Jab Khaas Nahin Hai To Iska Itlaq Us Par Durust Hai Jo Aamil -e- Shariat Ho, Khidmat -e- Deen Ke Liye Apna Pal Pal Guzaar De, Jise Dekh Kar Shariat Yaad Aa Jaaye, Jahan Tabiyat Ka Dakhal Na Ho Waghaira

Insaf Pasand Log Achhi Tarah Is Baat Ko Samajhte Hain Aur Yahi Durust Bhi Hai Warna Ghause Aazam, Aala Hazrat, Muftiye Aazam, Shaykhul Islam, Ameen -e- Shariat, Hafiz -e- Millat, Mujahid -e- Millat, Nizamuddin, Moinuddin, Muhiyuddin, Saifullah, Asadullah, Faqeeh -e- Hind, Shaykh -e- Akbar, Hakeemul Ummat, Fakhrul Islam, Qutbul Aarifeen, Shamsuddin, Muhaddis -e- Aazam, Mufassir -e- Aazam Jaise Tamaam Alqaab Se Haath Dhona Padega Aur Itna Aasan Nahin Ke Inse Haath Dhone Ke Baad Chehra Bachaya Ja Sake

(تفصیل کے لیے مفتی مقصود عالم صاحب قبلہ کے رسالے "تاج الشریعہ لقب کس کا؟" کا مطالعہ فرمائیں)

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

Tuesday, 29 May 2018

قرآن سننا قبول لیکن زبان محبوب کی ہو!

قرآن سننا قبول لیکن زبان محبوب کی ہو!

مشہور تابعی، امام محمد بن سیرین علیہ الرحمہ کی خدمت میں دو بدمذہب شخص حاضر ہوئے اور بولے: (اے امام محمد بن سیرین) ہم آپ کو ایک حدیث سناتے ہیں- آپ نے فرمایا: نہیں!
پھر وہ دونوں بولے: (ٹھیک ہے تو) ہم آپ کے سامنے قرآن کی ایک آیت تلاوت کر دیتے ہیں؟ آپ نے جواب دیا کہ نہیں، تم دونوں اٹھ کے چلے جاؤ! پس وہ دونوں چلے گئے تو حاضرین میں سے کسی نے کہا کہ (اے امام!) اگر وہ آپ کے سامنے قرآن پڑھ دیتے تو کیا ہرج تھا؟
آپ نے فرمایا: (یہ بدمذہب پڑھتے تو قرآن ہی لیکن) مجھے اندیشہ تھا کہ یہ لوگ کوئی آیت پڑھ کر اس کی ایسی (غلط اور من مانی) تفسیر (بیان) کرتے جو میرے دل میں بیٹھ جاتی (یعنی مجھے اس کا آئندہ خیال آتا)-

(انظر: سنن دارمی مترجم، جلد1، صفحہ نمبر173، حدیث نمبر412، شبیر برادرز لاہور، ملخصاً)

جب اتنے جلیل القدر تابعی بھی بدمذہبوں سے قرآن کی آیات کو سننے سے پرہیز کر رہے ہیں تو پھر ہم کس گنتی میں آتے ہیں- ہمارے بیچ بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو قرآن تو پڑھتے ہیں لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترتا- یہ لوگ آیات کی من مانی تفسیر بیان کر کے لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں، لہذا مسلمانوں پر واجب ہے کہ بدمذہبوں کی کتابیں، تقاریر اور جملہ اجلاس وغیرہ سے بچیں-

ہم اہل محبت ہیں اور ہمارا مسلک یہ سیکھاتا ہے کہ قرآن و سنت کا حکم سر آنکھوں پر لیکن بتانے والا محبوب خدا ہو، یعنی قرآن سننا قبول لیکن زبان محبوب کی ہو!

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

Quraan Sunna Qabool Lekin Zubaan Mehboob Ki Ho!

Quraan Sunna Qabool Lekin Zubaan Mehboob Ki Ho!

Mash'hoor Tabayee, Imam Muhammad Bin Sireen Alaihi Rehma Ki Khidmat Mein Do Badmazhab Shakhs Haazir Huye Aur Bole: (Aye Imam Muhammad Bin Sireen) Hum Aapko Ek Hadees Sunate Hain
Aapne Farmaya: Nahin! Phir Wo Dono Bole: (Theek Hai) To Hum Aapke Samne Quraan Ki Ek Aayat Tilawat Kar Dete Hain? Aapne Jawab Diya Ke Nahin! Tum Dono Uth Ke Chale Jaao! Pas Wo Dono Chale Gaye To Hazireen Mein Se Kisi Ne Kaha Ke Aye Imam! Agar Wo Aapke Saamne Quraan Padh Dete To Kya Harj Tha?

Aapne Irshad Farmaya Ke (Ye Badmazhab Padhte To Quraan Hi Lekin) Mujhe Andesha Tha Ke Ye Log Koi Aayat Padh Kar Uski Aisi (Ghalat Aur Manmani) Tafseer (Bayaan) Karte Jo Mere Dil Mein Baith Jaati (Yaani Mujhe Uska Aayinda Khayal Aata)

(انظر: سنن دارمی مترجم، جلد1، صفحہ نمبر173، حدیث نمبر412، شبیر برادرز لاہور، ملخصاً)

Jab Itne Jaleelul Qadr Tabayee Bhi Badmazhab Se Quraan Ki Aayaat Ko Sunne Se Parhez Kar Rahe Hain To Phir Hum Kis Ginti Mein Aate Hain
Humare Beech Bhi Aise Log Maujood Hain Jo Quraan To Padhte Hain Lekin Wo Unke Halaq Se Niche Nahin Utarta
Ye Log Aayaat Ki Manmani Tafseer Bayaan Kar Ke Logon Ko Gumrah Karte Hain, Lihaza Musalmano Par Wajib Hai Ke Badmazhabo Ki Kitabein, Taqareer Aur Jumla Ijlaas Waghaira Se Bachein

Hum Ahle Muhabbat Hain Aur Humara Maslak Ye Seekhata Hai Ke Quraan -o- Sunnat Ka Hukm Sar Aankho Par Lekin Batane Waala Mehboob -e- Khuda Ho, Yaani Quraan Sunna Qabool Lekin Zubaan Mehboob Ki Ho!

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

Monday, 28 May 2018

Suno Sab Ki Karo Man Ki?

Suno Sab Ki Karo Man Ki?

Kuchh Log Kehte Hain Ke Kitab Kisi Bhi Musannif Ki Ho, Bayaan Kisi Bhi Muqarrir Ka Ho, Nasihat Koi Bhi Kare Use Le Lena Chahiye Aur Un Mein Jo Cheezein Achhi Ho Use Nikal Kar Buri Baato Ko Chhod Dena Chahiye, Yaani "Suno Sab Ki Karo Man Ki"

Ye Bilkul Islami Taleemaat Ke Khilaf Hai
Nabiye Kareem ﷺ Ne Hazrat Umar Faruque Radiallaho Ta'ala Anho Ko Yahoodiyo Ki Baat Sunne, Likhne Aur Taurat Padhne Se Rok Diya

(شرح السنۃ، جلد1، صفحہ نمبر219-
سنن دارمی، جلد1، صفحہ نمبر126-
ماخوذ از ماہنامہ اشرفیہ)

Maloom Hua Ke "Sab Ki Nahin Sun'ni" Aur Har Tarah Ki Kitabein Nahin Padhni
Jab Nabiye Kareem ﷺ Ne Hazrat Umar Faruque Radiallaho Ta'ala Anho Jaisi Hasti Ko Mana Kar Diya To Phir Hum Kis Khet Ki Mooli Hain, Lihaza Har Sunni Musalman Par Laazim Hai Ke Har Aitbar Se Badmazhabo Se Door Rahe

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

سنو سب کی کرو من کی؟

سنو سب کی کرو من کی؟

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کتاب کسی بھی مصنف کی ہو، بیان کسی بھی مقرر کا ہو، نصیحت کوئی بھی کرے اسے لے لینا چاہیے اور پھر ان میں جو چیزیں اچھی ہوں اسے نکال کر بری باتوں کو چھوڑ دینا چاہیے، یعنی "سنو سب کی کرو من کی"-

یہ بالکل اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے- نبی کریم ﷺ نے حضرت عمر فاروق رضی ﷲ تعالٰی عنہ کو یہودیوں کی بات سننے، لکھنے اور تورات پڑھنے سے روک دیا-

(شرح السنۃ، جلد1، صفحہ نمبر219-
سنن دارمی، جلد1، صفحہ نمبر126-
ماخوذ از ماہنامہ اشرفیہ)

معلوم ہوا کہ"سب کی نہیں سننی" اور ہر طرح کی کتابیں نہیں پڑھنی- جب نبی اکرم ﷺ نے حضرت عمر فاروق رضی ﷲ تعالٰی عنہ جیسی ہستی کو منع کر دیا تو پھر ہم کس کھیت کی مولی ہیں، لہذا ہر سنی مسلمان پر لازم ہے کہ ہر اعتبار سے بدمذہبوں سے دور رہے-

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

Sunday, 27 May 2018

اسے کہتے ہیں عشق

اسے کہتے ہیں عشق

بخاری شریف کی ایک روایت اور عمدۃ القاری کی عبارت کا خلاصہ ہے کہ ایک مرتبہ منافقین نے رسول ﷲ ﷺ کی سواری کے بارے میں کہا کہ اس گدھے کو دور کرو کیوں کہ اس سے بدبو آتی ہے- اس پر ایک انصاری مرد (عاشق نبی ﷺ) نے کہا:
بخدا ہمارے نزدیک یہ گدھا تجھ سے زیادہ خوشبودار ہے- منافقوں کو اس جواب سے بڑی تکلیف ہوئی اور ان کی پارٹی کا ایک شخص (زیادہ) ناراض ہوا تو ان کی آپس میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی...... یہاں تک کہ ایک دوسرے پر پتھر اور جوتے برسائے جا رہے تھے-

(ملخصاً، تیرے دشمن سے کیا رشتہ ہمارا یا رسول ﷲ ﷺ بہ حوالہ صحیح بخاری و عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری)

یہ عشق نہیں تو اور کیا ہے؟ حضور سید عالم ﷺ کی سواری کے بارے میں اگر کوئی زبان دراز کرے تو صحابہ کرام اس کی زبان کھینچنے کے لیے تیار رہتے تھے اگرچہ وہ سواری ایک جانور ہی کیوں نہ ہو!
آج کل کے کچھ صلح کلیوں کا المیہ تو یہ ہے کہ کوئی نبی کریم ﷺ کے خلاف کچھ بھی بول دے لیکن اسے کچھ نہ کہو! "اس کا عمل اس کی جگہ اور ہمارا عمل ہماری جگہ-" یہ جملہ بہ ظاہر تو کچھ لوگوں کو سننے میں اچھا لگتا ہے لیکن اس میں بزدلی اور دنیاوی لالچ کی بو آتی ہے-

ﷲ تعالٰی ہمیں اپنے محبوب ﷺ کا وفادار بنائے اور غداروں کی آہٹ سے بھی دور رکھے، آمین-

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

گستاخ کا جنازہ

گستاخ کا جنازہ

ﷲ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے:
اور ان میں سے کسی کی میت پر کبھی نماز نہ پڑھنا اور نہ اس کی قبر پر کھڑے ہونا- بے شک وہ ﷲ و رسول ﷺ سے منکر ہوئے اور فسق ہی میں مر گئے-
(سورۃ التوبہ، آیت84)

یہ آیت رئیس المنافقین، عبدﷲ بن ابئی کے متعلق نازل ہوئی تھی- جب وہ مرا تو نبی کریم، رؤف الرحیم ﷺ نے خلق عظیم کی بنا پر اس کی نماز جنازہ پڑھنی چاہی تو حضرت عمر رضی ﷲ تعالٰی عنہ نے عرض کیا کہ آپ اس منافق کا جنازہ نہ پڑھیں، لیکن آپ ﷺ نے اس کی نماز جنازہ پڑھی-
اس منافق کا بیٹا جو کہ صحابی تھے انھوں نے یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ حضور اکرم ﷺ ان کے باپ کا جنازہ پڑھا دیں، مگر حضرت عمر رضی ﷲ تعالٰی عنہ کی رائے اس کے خلاف تھی لیکن چوں کہ اس وقت ممانعت نہیں ہوئی تھی اور حضور نبی کریم ﷺ کو یہ معلوم تھا کہ یہ عمل ایک ہزار آدمیوں کے ایمان لانے کا باعث ہوگا، اس لیے حضور ﷺ نے اپنی قمیص بھی عطا فرمائی اور جنازہ میں شرکت بھی کی- قمیص دینے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ سید عالم ﷺ کے چچا حضرت عباس جو بدر میں اسیر ہو کر آئے تھے تو عبدﷲ بن ابئی نے انھیں اپنا کرتا پہنایا تھا-

حضور ﷺ کو اس کا بدلہ دینا بھی منظور تھا، اس پر یہ آیت نازل ہوئی اور اس کے بعد پھر کبھی نبی کریم ﷺ نے کسی منافق کے جنازے میں شرکت نہ فرمائی اور حضور ﷺ کی مصلحت بھی پوری ہوئی-

(ملخصاً، ترے دشمن سے کیا رشتہ ہمارا یا رسول ﷲ ﷺ، صفحہ نمبر30)

خیال رہے! حضور اکرم ﷺ کا یہ عمل ممانعت سے پہلے ایک خاص مصلحت کے تحت تھا- امت کے لیے حکم وہی ہے جو قرآن مجید میں ارشاد ہوا- کئی احادیث میں بھی بدمذہبوں کی نماز جنازہ پڑھنے کی ممانعت بیان کی گئی ہیں، چناں چہ سنن ابن ماجہ کی روایت میں ہے کہ قضا و قدر کو جھٹلانے والے (بد عقیدوں) کی عیادت کے لیے مت جاؤ اور اگر مر جائیں تو ان کے جنازہ وغیرہ میں مت شریک ہونا اور اگر تم سے ملیں تو ان کو سلام نہ کرو-

(ایضاً)

ﷲ تعالٰی تمام مسلمانوں کو شریعت کا پابند بنائے، آمین-

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

گستاخوں کا بائیکاٹ

گستاخ کا بائیکاٹ

امام ملا علی قاری حنفی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ صحابہ کرام اور ان کے بعد والے ہر زمانے کے ایمان والوں کی یہ عادت رہی ہے کہ وہ ﷲ تعالٰی اور اس کے رسول ﷺ کے مخالفوں کے ساتھ بائیکاٹ کرتے رہے حالانکہ ان ایمان داروں کو دنیاوی طور پر مخالفوں کی احتیاج بھی ہوتی تھی لیکن وہ مسلمان خدا تعالیٰ کی رضا کو اس پر ترجیح دیتے ہوئے بائیکاٹ کرتے رہے-

(ملخصاً، تیرے دشمن سے کیا رشتہ ہمارا یا رسول ﷲ ﷺ بہ حوالہ مرقاۃ المفاتيح شرح مشکوٰۃ المصابیح)

آج کل کے صلح کلیوں کو یہ بات سمجھ میں نہیں آتی- موجودہ حالات اور مختلف مجبوریوں کو دلیل بنا کر اتحاد اتحاد کی رٹ لگاتے رہتے ہیں- اہل ایمان کبھی بھی گستاخ رسول ﷺ سے اتحاد نہیں کر سکتا-

ﷲ تعالٰی ہمیں غیرت ایمانی سے نوازے اور گستاخوں سے دور رہنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین-

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں

کی محمد ﷺ سے وفا تو نے، تو ہم ترے ہیں-

ﷲ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے:
تم نہ پاؤ گے ان لوگوں کو جو یقین رکھتے ہیں ﷲ اور پچھلے دن پر کہ دوستی کریں ان سے جنھوں نے ﷲ اور اس کے رسول ﷺ سے مخالفت کی اگرچہ وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا کنبے والے ہوں...الخ
(سورۃ المجادلۃ، آیت22)

امام جلال الدین سیوطی علیہ الرحمہ نے لباب النقول میں فرمایا کہ یہ آیت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ کے حق میں نازل ہوئی، جب انھوں نے اپنے باپ سے حضور سرور عالم ﷺ کی گستاخی کا کلمہ سنا تو تھپڑ مارا-

علامہ اسماعیل حقی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ سیدنا صدیق اکبر نے ایسا زوردار تھپڑ مارا کہ وہ زمین پر گر پڑے-

(انظر: تیرے دشمن سے کیا رشتہ ہمارا یا رسول اللہ ﷺ، صفحہ نمبر16 بہ حوالہ تفسیر روح البیان، تحت آیت ھذا)

اسی آیت کے تحت بعض مفسرین نے یہ واقعہ بھی لکھا ہے کہ حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ تعالٰی عنہ نے جنگ احد میں اپنے باپ کو قتل کیا- اسی طرح ایک واقعہ یہ بھی ملتا ہے کہ جنگ بدر میں سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اپنے بیٹے کو مقابلے کے لیے طلب کیا لیکن رسول اکرم ﷺ نے اس کی اجازت نہیں دی- مزید آگے بڑھیں تو پتہ چلتا ہے کہ مصعب بن عمیر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اپنے بھائی کو قتل کیا، حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اپنے ماموں کو قتل کیا اور حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اپنے رشتے داروں کو قتل کیا-

صحابہ کرام نے عملاً ثابت کر دکھایا کہ جو نبی کا نہیں وہ کسی کا نہیں اور گستاخ رسول ﷺ کی بس ایک سزا، سر تن سے جدا، تن سر سے جدا-

ﷲ تعالٰی ہمیں محبانِ رسول ﷺ کی صحبت عطا فرمائے، آمین-

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

ﷲ والا بچہ

ایک ﷲ والا بچہ

حضرت ابو عبدﷲ بن جلاء فرماتے ہیں کہ ایک دن میری والدہ نے میرے والد سے مچھلی کی خواہش کی- میرے والد بازار گئے اور میں بھی ساتھ میں تھا- انھوں نے ایک مچھلی خریدی اور کسی اٹھانے والے (مزدور) کا انتظار کرنے لگے- اتنے میں ایک بچہ سامنے آیا اور کہا: چچا جان! آپ کسی اٹھانے والے کو دیکھ رہے ہیں؟
میرے والد نے فرمایا: ہاں- پس اس نے مچھلی اٹھائی اور ہمارے ساتھ چل پڑا- ہم نے اذان سنی تو بچے نے کہا کہ مؤذن نے اذان دے دی ہے اور میں نماز پڑھنا چاہتا ہوں- اگر آپ انتظار کرنے پر راضی ہوں تو ٹھیک ہے ورنہ مچھلی اٹھا لیں- یہ کَہ کر بچہ مچھلی رکھ کر چلا گیا-

میرے والد نے کہا کہ ہم پر زیادہ حق ہے کہ ہم مچھلی کے بارے میں ﷲ پر بھروسہ کریں، پس ہم مسجد میں داخل ہوئے اور نماز پڑھی- وہ بچہ آیا اور اس نے بھی نماز پڑھی- جب ہم باہر نکلے تو مچھلی اپنی جگہ پر موجود تھی- بچے نے اسے اٹھایا اور ہمارے گھر کی طرف چل پڑا-

میرے والد نے یہ واقعہ میری والدہ کو بتایا تو انھوں نے اس بچے کو دعوت دینے کی خواہش کی- ہم نے جب بچے کو دعوت دی تو اس نے کہا کہ میں روزے سے ہوں- پھر ہم نے اس سے کہا کہ شام کو ہمارے پاس آئے-

شام کو وہ آیا تو ہم نے اسے کھانا کھلایا پھر ہم نے دیکھا کہ اسے تنہائی پسند ہے پس ہم نے اسے ایک کمرے میں رہنے دیا- جب رات کا کچھ حصہ گزر گیا تو ہماری ایک رشتے دار لڑکی جو چلنے پھرنے کے قابل نہ تھی، وہ چل کر آئی!
جب ہم نے اس سے پوچھا تو اس نے کہا کہ آج میں نے یوں دعا کی:
اے ہمارے رب! مجھے اس (بچے) مہمان کے صدقے عافیت عطا فرما- پس میں کھڑی ہو گئی- پھر ہم اس بچے کی تلاش میں نکلے تو ہم نے اسے نہ پایا- میرے والد نے فرمایا کہ ﷲ والوں میں چھوٹے بھی ہوتے ہیں اور بڑے بھی-

(انظر: رسالہ قشیریہ مترجم، کرامات اولیا کا بیان، صفحہ نمبر633)

ﷲ تعالٰی ہمیں بھی ایسی پاک ہستیوں کی زیارت نصیب فرمائے، آمین-

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

بدمذہبوں سے مدد؟اور ہم!

بدمذہبوں سے مدد؟ اور ہم!

حضرت عبادہ ابن صامت رضی ﷲ تعالٰی عنہ نے جنگ احزاب کے دن رسول ﷲ ﷺ سے عرض کیا کہ پانچ سو یہودی میرے ہمدرد اور حلیف ہیں، میں چاہتا ہوں کہ دشمن کے مقابلے میں ان سے مدد حاصل کروں- اس پر یہ آیت کریمہ نازل ہوئی:

مسلمان کافروں کو اپنا دوست نہ بنا لیں مسلمانوں کے سوا، اور جو ایسا کرے گا اسے اللہ تعالٰی سے کچھ علاقہ (تعلق) نہ رہا مگر یہ کہ تم ان سے کچھ ڈرو-
(پارہ3، سورۂ آل عمران، آیت28)

اس آیت میں دشمنان دین کو دوست و مددگار بنانے کی ممانعت فرمائی گئی ہے لیکن کچھ لوگوں کو اتحاد کا ایسا بخار چڑھا ہے کہ انھیں کچھ نظر ہی نہیں آتا!
ﷲ تعالٰی ہم مسلمانوں کو بے دینوں کی صحبت سے بچائے، آمین-

(انظر: اسباب النزول للواحدی، تحت آیت مذکور-
و تفسیر خازن، تفسیر خزائن العرفان، تفسیر کبیر، تفسیر روح المعانی وغیرہ)

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

Gaana Bajana Band Karo, Tum Musalman Ho!


Gaana Bajana Band Karo, Tum Musalman Ho!

Allah Ta'ala Ka Hum Par Bahut Bada Ehsan Hai Ke Usne Humein Sabse Behtareen Ummat Mein Paida Farmaya Aur Apne Pyaare Nabi Sallallaho Alaihi Wa Aalihi Wasallam Ko Humare Beech Bheja Taaki Hum Andhero Se Nikal Kar Raushni Mein Aa Jaayein, Nafrat Ke Ghar Ko Gira Kar Muhabbat Ka Mahal Banayein, Buraiyo Ko Chhod Kar Achhaiyon Ko Gale Lagayein Aur Humari Kisi Se Dosti Aur Dushmani Sirf Allah Aur Uske Rasool Ke Liye Ho

Humare Nabi Jab Is Dunya Mein Tashreef Laaye To Har Taraf Burayi, Zulm Aur Dehshat Ka Andhera Chhaya Hua Tha, Logon Ke Aqaid, Nazariyaat Aur Amaal Ka Bahut Bura Haal Tha Aur Unhein Seedhe Raaste Par Laana, Burayi Aur Achhayi Ki Pehchan Seekhana, Zindagi Ka Asal Maqsad Batana Koi Asaan Kaam Na Tha Lekin Bahut Hi Qaleel Waqt Mein Aap Sallallaho Alaihi Wa Aalihi Wasallam Ne Is Kaam Ko Mukammal Farmaya Aur Tamam Logon Ko Ek Islam Ki Rassi Thamayi Aur Aisi Misaal Qayam Farmayi Ke Uski Nazeer Dikhana To Door Ki Baat Koi Alfaaz Ke Zariye Tareef Bayaan Bhi Nahin Kar Sakta

Huzoor -e- Akram Sallallaho Alaihi Wa Aalihi Wasallam Ka Mubarak Zamana Bahut Achha Aur Khair Waala Tha, Uske Baad Sahaba -e- Kiraam Ka Zamana Bhi Aisa Hi Raha Lekin Jaise Jaise Waqt Guzarta Gaya, Huzoor Alaihissalam Ke Zamane Se Door Hota Gaya, Jahalat Badhne Lagi Aur Kayi Fitno Ne Sar Uthana Shuru Kiya Hatta Ke Maujuda Daur Humari Nazro Ke Samne Hai Jis Mein Hum Har Din Naye Naye Fitno Ko Dekh Rahe Hain

Deegar Kayi Fitno Ki Tarah Ek Ye Bhi Hai Ke Humare Muashre Mein Beshumar Cheezein Aisi Aa Gayi Hain Jo Ghairo Ki Hain Aur Afsos Ki Baat Ye Hai Ke Hum Aisi Cheezo Ko Pasand Bhi Kar Rahe Hain

Yahoodiyo, Nasraniyo, Hinduo Aur Angrezo Ke Beech Reh Kar Musalmano Par Unka Kaafi Asar Hua Hai, Ji Haan! Jab Se Musalmano Ne Inki Sohbat Ikhtiyar Ki Hai Tab Se Humare Chaal Chalan Mein Kaseer Tabdeeliya Huyi Hain, Khane Ka Tariqa, Sone Ka Tariqa, Qaza -e- Hajat Ka Tariqa, Shadiyo Ka Tariqa, Humare Libas, Ghar, Khane Yahan Tak Ke Chehre Ki Sajawat Bhi Ghairo Ki Tarz Par Hai
(Allah Ta'ala Reham Farmaye)

Abhi Muslim Naujawano Par Ek Bala Gaane Bajane Ki Surat Mein Mandra Rahi Hai, Humare Naujawano Ne Gaane Bajane Ko Is Qadar Apne Beech Shamil Kar Rakha Hai Ke Jaise Maano Apna Saathi Bana Liya Ho Lekin Unhein Ye Nahin Pata Ke Ye Saathi Unhein Kahan Le Ja Kar Chhodega? Bade Afsos Ke Saath Ye Kehna Pad Raha Hai Ke Bahut Se Log Ab Gaane Bajane Ko Ghalat Hi Nahin Samajhte! Shadi Ho Ya Walima, Aqeeqa Ho Ya Mehendi Ki Rasm, Khatna Ho Ya Koi Aur Mehfil Gaane Bajane Ke Bina To Mukammal Hi Nahin Hoti Aur Agar Koi Ise Chhod De To Jahilo Ki Taraf Se Ajeeb Ajeeb Taane Diye Jaate Hain Jise Hum Sab Achhi Tarah Jaante Hain Lihaza Batane Ki Zarurat Nahin

Hum Is Niyyat Se Ke Humare Musalman Bhaiyo Ki Islaah Ho Jaaye Aur Unke Dil Mein Humari Baat Utar Jaaye, Gaane Bajane Ke Nuqsanaat Bayaan Kar Rahe Hain Lihaza Guzarish Hai Ke Quraan -o- Sunnat Ke Farameen Mulahiza Farmayein Aur Allah Ta'ala Se Dua Karein Ke Wo Humein Is Gunah Se Bachne Ki Toufique Ata Farmaye
(Aamin)

Allah Ta'ala Irshad Farmata Hai,
Aye Iman Waalo! Islam Mein Poore Dakhil Ho (Jaao) Aur Shaitan Ke Qadmo Par Na Chalo Beshak Wo Tumhara Khula Dushman Hai

(سورۃ البقرہ، 208)

Dekhiye! Quraan Mein Allah Ta'ala Ne Bilkul Waazeh Taur Par Farmaya Ke Shaitan Ke Qadmo Par Na Chalo Kyunki Beshak Wo Tumhara Khula Dushman Hai Aur Gaana Bajana Shaitan Ka Tariqa Hai Jaisa Ke Ek Riwayat Mein Hai Ke Nabiye Kareem Sallallaho Alaihi Wa Aalihi Wasallam Ne Irshad Farmaya Ke Shaitan Ne Sabse Pehle Noha Kiya Aur Gaana Gaya

(گانے بجانے کی ہولناکیاں بحوالہ تفسیرات احمدیہ، صفحہ نمبر601)
(ماہنامہ فیضان مدینہ اپریل 2018 بحوالہ فردوس الاخبار، جلد1، صفحہ نمبر34، حدیث نمبر42)

Ek Riwayat Mein Ye Bhi Hai Ke Jab Hazrat Dawood Alaihissalam Apni Sureeli Awaaz Mein Hamd Padhte To Pahad Wajd Mein Aa Jaate, Parinde Udte Udte Gir Padte, Jaanwar Jungalo Se Nikal Aate, Ped Jhoomne Lagte, Behta Paani Tham Jaata, Jangli Jaanwar Ek Ek Mahine Tak Khana Peena Chhod Dete Aur Chhote Bachhe Rona Aur Doodh Mangna Chhod Dete, Jab Shaitan Ne Ye Sab Dekha To Bahut Pareshan Hua Aur Bansuri Aur Tambura Banaya Aur Khoob Gaaya Bajaya, Isse Hua Ye Ke Log Do Girohon (Groups) Mein Bat Gaye, Jo Achhe Log The Wo Hazrat Dawood Alaihissalam Ke Shaidayi Huye Aur Jo Bure Log The Wo Shaitan Ke Saath Gaane Bajane Lage

(گانے بجانے کی ہولناکیاں بحوالہ کشف المحجوب، مترجم، صفحہ نمبر740 اور 741)
(ماہنامہ فیضان مدینہ اپریل 2018)

Ghaur Kijiye! Gaana Bajana Kis Ka Kaam Hai Aur Khud Se Faisla Kijiye Ke Kya Humein Musalman Ho Kar Aise Kaam Karne Chahiye? Kya Humein Shaitan Ke Qadmo Par Chalna Chahiye? Ek Musalman Ka Jawab Har Baar Yahi Hona Chahiye Ke Nahin, Harghiz Nahin!

Gaana Sunne Se Insan Ke Dil Mein Nifaq Bhi Paida Hota Hai Chunanche Hazrat Abdullah Bin Mas'ood Radiallaho Ta'ala Anho Ne Farmaya Ke Khel Aur Gaane Ki Awaaz Dil Mein Nifaq Paida Kar Deti Hai Jis Tarah Paani Ghaas Uga Deta Hai

(فتاوی اتراکھنڈ، صفحہ نمبر302 بحوالہ در مختار، جلد5، صفحہ نمبر352)
(فتاوی رضویہ شریف، جلد24، صفحہ نمبر84)

Imam Jalaluddin Suyooti Alaihi Rehma Likhte Hain Ke Gaane Baaje Se Apne Aap Ko Bachao! Kyunki Ye Haya Ko Kam Karte Hain, Shehwat Ko Ubharte Aur Ghairat Ko Barbad Karte Hain Aur Ye Sharab Ke Barabar Hai, Is Mein Nashe Ki Si Taseer Hai

(ماہنامہ فیضان مدینہ اپریل 2018 بحوالہ تفسیر در منثور، جلد6، صفحہ نمبر506)

Gaane Bajane Ke Dunyawi Nuqsanaat To Apni Jagah Hain Hi Lekin Aakhirat Mein Bhi Is Gunah Par Shadeed Azaab Hoga Chunanche Nabiye Kareem Sallallaho Alaihi Wa Aalihi Wasallam Ne Irshad Farmaya Ke Jo Gaane Waali Ke Paas Baithe Aur Kaan Laga Kar Dhyan Se Sune To Allah Ta'ala Qayamat Ke Din Uske Kaano (Ears) Mein Seesa (Pighla Ke) Undelega!
اللہ اکبر

(ماہنامہ فیضان مدینہ اپریل 2018 بحوالہ تاریخ مدینہ دمشق، جلد51، صفحہ نمبر263)

Gaane Bajane Ke Aur Bahut Saare Nuqsanaat Hain Jin Mein Se Chand Humne Bayaan Kiye Aur Ahle Aqal Ke Liye Itne Hi Kaafi Hain Aur Khulasa Yahi Hai Ke Gaana Bajana Haraam Aur Jahannam Mein Le Jaane Waala Amal Hai Jisse Humein Bachna Chahiye

Ek Aur Zaroori Baat Hum Arz Karna Chahte Hain Ke Aaj Kal Jo Gaane Sune Jaate Hain Wo Aapke Iman Ko Bhi Barbad Kar Sakte Hain! Musalmano Ke Liye Ghaur Ka Maqam Hai! Kahin Aisa Na Ho Ke Ye Gaane Tumhein Kafir Bana Dein!!!
(معاذ اللہ)

Aksar Filmi Gaano Mein Aise Ash'aar Hote Hain Jinhein Gungunane Ya Padhne Se Insan Kafir Ho Jaata Hai, Saare Nek Amaal Barbad Ho Jaate Hain, Biwi Se Nikah Toot Jaata Hai Aur Humesha Ke Liye Jahannam Ka Mustahiq Ho Jaata Hai! Agar Bina Tauba Kiye Mar Jaaye To Kafir Ki Maut Marta Hai!
(معاذاللہ)

Ye Kuchh Gaano Ke Ash'aar Hain Jise Sunne Mein Naujawano Ko Bada Maza Aata Hai Aur Kab Unka Iman Barbad Ho Jaata Hai Unhein Bhi Pata Nahin Chalta, Ghaur Se Mulahiza Kijiye:-

Ye Khayal Rahe Ke Agar Logon Ki Islaah Karna Maqsad Na Hota To Kabhi Hum In Gande Gaano Ko Bayaan Na Karte Lekin Chunki Hum Chahte Hain Ke Humare Naujawano Ko Haqeeqat Pata Chale, Isiliye Hum Yahan Kuchh Gaano Ke Kufriya Ash'aar Ki Nishandehi Kar Rahe Hain

(1) Haseeno Ko Aate Hain Kya Kya Bahane,
Khuda Bhi Na Jaane To Hum Kaise Jaane?
(معاذاللہ)

Allah Ki Panah! Allah Ki Panah! Is Sher Mein Allah Ta'ala Ke Baare Mein Kaha Gaya Ke Khuda Bhi Haseeno Ke Bahane Nahin Jaanta!
Allah Maaf Farmaye! Aise Gaane, Gaane Waala Kafir Ho Jaata Hai, Uski Biwi Nikah Se Nikal Jaati Hai Aur Usne Jitne Bhi Nek Amaal Kiye Sab Barbaad! Agar Bina Tauba Ke Mara To Kafir Ho Kar Mara!
Musalman Naujawano! Kya Tumhari Ghairat Bilkul Mar Gayi Hai? Sharm Naam Ki Cheez Baaqi Na Rahi? Jald Se Jald Tauba Karo Aur Gaano Ko Mita Do Taaki Allah Ta'ala Ki Rehmat Ka Darya Tumhari Taraf Badhe

(2) Jitni Pyari Aankhein Hain, Aankho Se Chhalakta Pyaar,
Qudrat Ne Banaya Hoga Fursat Se Tujhe Mere Yaar!
(معاذاللہ)

Kya Ye Allah Ta'ala Ki Shan Ke Layaq Hai Ke Kisi Ko Fursat Se Banaye? Musalmano Ab Bas Karo!

(3) Phoolo Sa Chehra Tera, Kaliyo Si Muskan Hai,
Rang Tera Dekh Kar Roop Tera Dekh Ke Qudrat Bhi Hairan Hai
(معاذاللہ)

Is Sher Mein Kaha Gaya Ke Tujhe Dekh Kar Qudrat Bhi Hairan Hai!
Allah Humein Maaf Farmaye Aur Aise Gande Ash'aar Sunne Se Bachaye

(4) Khuda Bhi Aasman Se Jab Zamee Par Dekhta Hoga,
Mere Mehboob Ko Kisne Banaya Sochta Hoga!
(معاذاللہ)

Is Sher Mein Gustakhi Ki Inteha Ho Gayi, Kya Koi Aur Rab Hai Jisne Uske Mehboob Ko Banaya? Kya Allah Ta'ala Bhi Sochta Hai?
Logon! Aankhein Kholo Aur Ab Gaane Bajane Se Tauba Karo

(5) Rab Ne Mujh Par Sitam Kiya Hai,
Saare Zamane Ka Gham Mujhe Diya Hai
(معاذاللہ)

Ye Kehna Ke Rab Ne Mujhe Par Sitam Kiya Hai, Allah Ta'ala Ko Zalim Kehna Hai Jo Sareeh Kufr Hai

(6) Meri Nigah Mein Kya Ban Ke Aap Rehte Hain,
Qasam Khuda Ki, Khuda Ban Ke Aap Rehte Hain
(معاذاللہ)

Is Sher Mein Makhlooq Ko Khuda Kaha Gaya Jo Ke Kufr Hai

(7) Ab Aage Jo Ho Anjaam Dekha Jayega,
Khuda Tarash Liya Aur Bandagi Bhi Kar Li
(معاذاللہ)

Is Mein Do Kufr Hain, Ek Ye Ke Khuda Tarash Liya Aur Dusra Ye Ke Bandagi Bhi Kar Li
Mere Bhaiyo Aur Dosto! Kya Ab Bhi Aap In Behuda Gaano Ko Sunenge?

(8) Seep Ka Moti Hai Tu Ya Aasman Ki Dhool Hai,
Tu Hai Qudrat Ka Karishma Ya Khuda Ki Bhool Hai
(معاذاللہ)

Is Sher Mein Allah Ta'ala Ko Bhoolne Waala Kaha Gaya Aur Musalman Aise Gaane Sunte Hain!

(9) Dil Mein Tujhe Bitha Kar, Kar Lungi Band Aankhein,
Puja Karungi Teri, Dil Mein Rahungi Tere
(معاذاللہ)

Is Sher Mein Mehboob Ki Puja Karne Ki Baat Ki Gayi Hai Jo Ke Kufr Hai

(10) Haaye! Tujhe Chahenge,
Apna Khuda Banayenge!
(معاذاللہ)

Is Mein Bhi Makhlooq Ko Khuda Banane Ki Baat Ki Gayi Hai Jo Ke Kufr Hai

(11) Dil Mein Ho Tum, Aankho Mein Tum, Bolo Tumhein Kaise Chahun
Puja Karu Ya Sajda Karu Jaise Kaho Waise Chahun
(معاذاللہ)

Is Mein Bhi Makhlooq Ko Poojne Ki Baat Hai Jo Ke Kufr Hai
Mere Naujawan Bhaiyo! Jald Se Jald Tauba Karo Aur Gaano Se Bacho

(12) Saza Rab Jo Dega Wo Manzoor Hum Ko,
Ke Ab Hum Tumhari Ibadat Karenge!
(معاذاللہ)

Is Sher Ko Padhne Waale Ghaur Karein Ke Kya Aap Azaab -e- Ilahi Ko Dawat Nahin De Rahe Hain?

(13) Ya Rab Toone Dil Toda Mera Kis Mausam Mein?
(معاذاللہ)

Is Sher Mein Allah Ta'ala Par Aitraz Kiya Gaya Hai Jo Ke Kufr Hai

(14) Kaise Kaiso Ko Diya Hai, Aise Waiso Ko Diya Hai,
Ab To Chhappad Phaad Maula, Apni Jebein Jhaad Maula
(معاذاللہ)

Is Sher Mein Bhi Allah Ta'ala Par Aitraz Kiya Gaya Hai Ke Tune Kaise Kaiso Ko Diya Hai Aur Jebein Phadne Ka Lafz Allah Ta'ala Ke Liye!!!
(نعوذ باللہ من ذالک)

(15) Bechainiya Samet Ke Saare Jahan Ki,
Jab Kuchh Na Ban Saka To Mera Dil Bana Diya
(معاذاللہ)

Is Sher Mein Jo Alfaaz Hain "Jab Kuchh Na Ban Saka" Isse Allah Ta'ala Ko Be Bas Qaraar Diya Gaya Hai Jo Ke Khula Kufr Hai
Kya Logon Ki Mat Maari Gayi Hai Ke Aise Gaano Ko Sunte Aur Shadiyo Mein Bajate Bhi Hain!

(16) Dunya Banane Waale Dunya Mein Aa Kar Dekh,
Sadme Sahe Jo Maine Tu Bhi Utha Ke Dekh!
(معاذاللہ)

Is Sher Mein Bhi Kufr Hai, Ye Allah Ta'ala Ki Tauheen Hai

(17) Dunya Banane Waale Kya Tere Man Mein Samayi?
Kaahe Ko Dunya Banayi?
(استغفراللہ)

Is Sher Mein Allah Ta'ala Par Aitraz Kiya Gaya Hai Jo Ke Kufr Hai

(18) Aye Khuda! In Haseeno Ki Patli Kamar Kyun Banayi?
Tere Paas Mitti Kam Thi Ya Tune Rishwat Khayi!
(معاذاللہ ثم معاذاللہ)

Musalmano! Agar Tumhare Samne Koi Ghair Muslim Allah Ta'ala Ki Shaan Mein Gustakhi Kare To Tum Marne Mitne Ke Liye Tayyar Ho Jaate Ho Lekin Ye Kya Hua Ke Aaj Tumhare Gharo Mein Aise Gaane Bajaye Ja Rahe Hain Jis Mein Khule Aam Allah Ta'ala Ki Tauheen Ki Ja Rahi Hai Aur Hum Ise Sun Rahe Hain!
Naujawano! Tumhare Mobile Phone Par Is Tarah Ke Saikdo Gaane Maujood Hain Jinhein Tum Bade Shauq Se Sunte Ho, Allah Ke Waaste Apne Dil Par Haath Rakh Kar Socho Ke Tum Kya Kar Rahe Ho!

(19) Us Hoor Ka Kya Karein Jo Hazaro Saal Purani Hai
(معاذاللہ)

Is Mein Jannati Hoor Ki Tauheen Ki Gayi Hai Aur Allah Ta'ala Ki Kisi Neamat Ki Tauheen Kufr Hai

(20) Tujh Ko Di Surat Pari Si, Dil Nahin Tujh Ko Diya,
Milta Khuda To Puchhta Ye Zulm Toone Kyun Kiya?
(معاذاللہ)

Is Sher Mein Allah Ta'ala Ko Zalim Kaha Gaya Hai Jo Ke Kufr Hai

(21) O Mere Rabba Rabba Ye Kya Ghazab Kiya,
Jisko Banana Tha Ladki Use Ladka Bana Diya
(معاذاللہ)

Is Sher Mein Bhi Allah Ta'ala Par Aitraz Kiya Gaya Hai Jo Ke Kufr Hai

(22) Kisi Pathhar Ki Moorat Se Muhabbat Ka Irada Hai,
Parastish Ki Tamanna Hai Ibadat Ka Irada Hai

Jo Shakhs Kisi Makhlooq Ki Ibadat Karne Ki Tamanna Zahir Kare Wo Usi Waqt Kafir Ho Jaata Hai, Ye Kufriya Ash'aar Humare Liye Zahar Se Zyada Khatarnak Hain, Inse Khud Bhi Bachein Aur Dusro Ki Bhi Islah Karein

(23) Mujhe Bata O Jahan Ke Malik Ye Kya Nazare Dikha Raha Hai?
Tere Samandar Mein Kya Kami Thi Ke Aaj Mujh Ko Rula Raha Hai
(معاذاللہ)

Is Sher Mein Allah Ta'ala Par Aitraz Kiya Gaya Hai Jo Ke Kufr Hai

(24) Unki Kya Tareef Karu Main,
Fursat Se Hai Rab Ne Banaya
(معاذاللہ)

Is Mein Ye Alfaaz "Fursat Se Hai Rab Ne Banaya" Kufriya Hain

(25) Aye Khuda Behtar Hai Ye Ke Tu Chhupa Parde Mein Hai,
Bech Dalenge Ye Log Tujhe Isi Chakkar Mein Hai
(معاذاللہ)

Is Sher Mein Allah Ta'ala Ke Liye Bahut Ghalat Alfaaz Istemal Kiye Gaye Hain

(26) Ab Ye Jaan Le Le Ya Rab
Ya Iman Le Le Ya Rab, Do Jahan Le Le Ya Rab,
Ya Khuda, Fana Fana Ye Dil Hua Fana
(معاذاللہ)

Kya Koi Musalman Ye Chahega Ke Uska Iman Le Liya Jaaye? Agar Nahin To Phir In Gaano Ko Hum Kyun Sun Rahe Hain?

(27) Jab Se Mere Naina Tere Naino Se Laage Re,
Rab Bhi Deewana Lage Re!
(معاذاللہ)

Allah Ta'ala Ko Deewana Kehna Kufr Hai

(28) Muhabbat Ki Qismat Banane Se Pehle,
Zamane Ke Malik Tu Roya To Hoga
(معاذاللہ)

Allah Ta'ala Is Se Paak Hai Ke Roye Aur Jo Aisa Kehta Hai Wo Kafir Hai

(29) Main Pyaar Ka Pujari Mujhe Pyar Chahiye,
Rab Jaisa Hi Sundar Mujhko Yaar Chahiye
(معاذاللہ)

Pyaar Ki Puja Karna Kufr Hai Aur Allah Ta'ala Ki Tarah Kisi Aur Ko Kehna Bhi Kufr Hai
Naujawano! Ishq -e- Mijazi Se Tauba Karo!

(30) Agar Mile Khuda To, To Puchhunga Khudaya,
Jism Mujhe De Ke Mitti Sa Sheeshe Sa Dil Kyun Banaya,
Waah Re Waah Teri Qudrat
(معاذاللہ)

Is Sher Mein Bhi Allah Ta'ala Par Aitraz Kiya Gaya Hai Ke "Kyun Banaya" Ye Kufr Hai Aur Jitne Bhi Ash'aar Humne Bayaan Kiye Sab Mein Kuchh Na Kuchh Kufr Hai

Iske Ilawa Laakho Ash'aar Hain Jise Log Bade Shauq Se Sunte Hain Aur Jo In Kufriya Gaano Ko Dilchaspi Se Sune Ya Padhe Wo Kafir Ho Gaya Aur Uske Tamam Nek Amaal Barbad Ho Gaye, Saari Nekiya Khatm Ho Gayi, Shadi Shuda Tha To Nikah Bhi Gaya, Mureed Tha To Bai'at Bhi Khatm Aur Ab Us Par Farz Hai Ke Tauba Kare Aur Kalima Padh Kar Naye Sire Se Musalman Ho Aur Tajdeed -e- Nikah Bhi Kare Aur Phir Mureed Bane

Khalifa -e- Huzoor Muftiye Aazam Hind, Shaarahe Bukhari, Hazrat Allama Mufti Shariful Haque Amjadi Alaihi Rehma Farmate Hain Ke Is Tarah Ke (Sareeh) Kufriya Aur Behuda Ash'aar Koi Gaaye (Padhe) To Wo Kafir Hai Agarche Wo Ye Kahe Ke Mera Ye Aqeeda Nahin, Kufr Bakne Ke Baad Ye Bahana Kaam Nahin Dega, Isliye Har Musalman Mard Wa Aurat Par Farz Hai Ke Wo Ilme Deen Haasil Kare, Kufr Wa Islam Ko Pehchane, Zarooriyat -e- Deen Wa Ahle Sunnat Ko Samjhe Taaki Aisi Ghalati Na Hone Paaye

(ملتقطاً، فتاوی شارح بخاری، جلد اول، صفحہ نمبر258)
(انظر: فتاوی مرکز تربیت افتا)

Jaagna Hai Jaag Lo Aflaak Le Saaye Tale,
Hashr Tak Sote Rahoge Khaak Ke Saaye Tale

Allah Ta'ala Humein Tamam Buraiyo Se Bachaye Aur Dusro Ko Burayi Se Rokne Aur Neki Ka Hukm Dene Ki Toufique Ata Farmaye

(آمین)

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.


گانا بجانا بند کرو، تم مسلمان ہو!

گانا بجانا بند کرو، تم مسلمان ہو!

اللہ تعالٰی کا ہم پر بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے ہمیں سب سے بہترین امت میں پیدا فرمایا اور اپنے پیارے نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کو ہمارے بیچ بھیجا تاکہ ہم اندھیروں سے نکل کر روشنی میں آ جائیں، نفرت کا گھر گرا کر محبت کا محل بنائیں، برائیوں کو چھوڑ کر اچھائیوں کو گلے لگائیں اور ہماری کسی سے دوستی یا دشمنی صرف اللہ اور اس کے رسول کے لیے ہو-

ہمارے نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم جب اس دنیا میں تشریف لائے تو ہر طرف برائی، ظلم اور دہشت کا اندھیرا چھایا ہوا تھا، لوگوں کے عقائد، نظریات اور اعمال کا بہت برا حال تھا اور انھیں سیدھے راستے پر لانا، برائی اور اچھائی کی پہچان سیکھانا، زندگی کا اصل مقصد بتانا کوئی آسان کام نہ تھا لیکن بہت ہی قلیل وقت میں آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم نے تمام لوگوں کو ایک اسلام کی رسی تھمائی اور ایسی مثال قائم فرمائی کہ اس کی نظیر دکھانا تو دور کی بات کوئی الفاظ کے ذریعے اس کی تعریف بیان بھی نہیں کر سکتا-

حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کا مبارک زمانہ بہت اچھا اور خیر والا تھا، اس کے بعد صحابہ کرام کا زمانہ بھی ایسا ہی رہا لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، حضور علیہ السلام کے زمانے سے دور ہوتا گیا، جہالت بڑھنے لگی اور کئی فتنوں نے سر اٹھانا شروع کیا حتی کہ موجودہ دور ہماری نظروں کے سامنے ہے جس میں ہم ہر دن نئے نئے فتنوں کو دیکھ رہے ہیں-

دیگر کئی فتنوں کی طرح ایک یہ بھی ہے کہ ہمارے معاشرے میں بے شمار چیزیں ایسی آ گئی ہیں جو غیروں کی ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم ایسی چیزوں کو پسند بھی کر رہے ہیں-

یہودیوں، نصرانیوں، ہندؤں اور انگریزوں کے بیچ رہ کر مسلمانوں پر ان کا کافی اثر ہوا ہے؛ جی ہاں! جب سے مسلمانوں نے ان کی صحبت اختیار کی ہے تب سے ہمارے چال چلن میں کثیر تبدیلیاں ہوئی ہیں- کھانے کا طریقہ، سونے کا طریقہ، قضائے حاجت کا طریقہ، شادیوں کا طریقہ، ہمارے لباس، گھر، کھانے، یہاں تک کہ چہرے کی سجاوٹ بھی غیروں کی طرز پر ہے-
(اللہ تعالٰی رحم فرمائے)

ابھی مسلم نوجوانوں پر ایک بلا گانے بجانے کی صورت میں منڈرا رہی ہے؛ ہمارے نوجوانوں نے گانے بجانے کو اس قدر اپنے بیچ شامل کر رکھا ہے کہ جیسے مانو اپنا ساتھی بنا لیا ہو لیکن انھیں یہ نہیں پتہ کہ یہ ساتھی انھیں کہاں لے جا کر چھوڑے گا! بہت افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ بہت سے لوگ اب گانے بجانے کو برا ہی نہیں سمجھتے! شادی ہو یا ولیمہ، عقیقہ ہو یا مہندی کی رسم، ختنہ ہو یا اور کوئی محفل، گانے بجانے کے بنا تو مکمل ہی نہیں ہوتی اور اگر کوئی اسے چھوڑ دے تو جہلا کی طرف سے عجیب عجیب طعنے دیے جاتے ہیں جسے ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں لہذا بتانے کی ضرورت نہیں-

ہم اس نیت سے کہ ہمارے مسلمان بھائیوں کی اصلاح ہو جائے اور ان کے دل میں ہماری بات اتر جائے، گانے بجانے کے نقصانات بیان کر رہے ہیں لہذا گزارش ہے کہ قرآن و سنت کے فرامین ملاحظہ فرمائیں اور اللہ تعالٰی سے دعا کریں کہ وہ ہمیں اس گناہ سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے- (آمین)

اللہ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے:
اے ایمان والو! اسلام میں پورے داخل ہو (جاؤ) اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو بے شک وہ تمھارا کھلا دشمن ہے-
(سورۃ البقرہ، 208)

دیکھیے! قرآن میں اللہ تعالیٰ نے بالکل واضح طور پر فرمایا کہ شیطان کے قدموں پر نہ چلو کیونکہ بے شک وہ تمھارا کھلا دشمن ہے اور گانا بجانا شیطان کا طریقہ ہے جیسا کہ ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شیطان نے سب سے پہلے نوحہ کیا اور گانا گایا-

(گانے بجانے کی ہولناکیاں بحوالہ تفسیرات احمدیہ، صفحہ نمبر601)
(ماہنامہ فیضان مدینہ اپریل 2018 بحوالہ فردوس الاخبار، جلد1، صفحہ نمبر34، حدیث نمبر42)

ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ جب حضرت داؤد علیہ السلام اپنی سریلی آواز میں حمد پڑھتے تھے تو پہاڑ وجد میں آ جاتے، پرندے اڑتے اڑتے گر پڑتے، جانور جنگلوں سے نکل آتے، پیڑ جھومنے لگتے، بہتا پانی رک جاتا، جنگلی جانور ایک ایک مہینے تک کھانا پینا چھوڑ دیتے اور چھوٹے بچے دودھ مانگنا اور رونا چھوڑ دیتے- جب شیطان نے یہ سب دیکھا تو بہت پریشان ہوا اور بانسری اور طنبورہ بنایا اور خوب گایا بجایا؛ اس سے ہوا یہ کہ لوگ دو گروہوں میں تقسیم ہو گئے، جو اچھے لوگ تھے وہ حضرت داؤد علیہ السلام کے شیدائی ہوئے اور جو برے لوگ تھے وہ شیطان کے ساتھ گانے بجانے لگے-

(گانے بجانے کی ہولناکیاں بحوالہ کشف المحجوب مترجم، صفحہ نمبر740 اور 741)
(ماہنامہ فیضان مدینہ، اپریل 2018)

غور کیجیے! گانا بجانا کس کا کام ہے اور خود سے فیصلہ کیجیے کہ کیا ہمیں مسلمان ہو کر ایسے کام کرنے چاہییں؟ کیا ہمیں شیطان کے قدموں پر چلنا چاہیے؟ ایک مسلمان کا جواب ہر بار یہی ہونا چاہیے کہ نہیں، ہرگز نہیں!

گانا سننے سے انسان کے دل میں نفاق بھی پیدا ہوتا ہے چنانچہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ کھیل اور گانے کی آواز دل میں نفاق پیدا کر دیتی ہے جس طرح پانی گھاس اگا دیتا ہے-

(فتاوی اتراکھنڈ، صفحہ نمبر302 بحوالہ در مختار، جلد5، صفحہ نمبر352)
(فتاوی رضویہ شریف، جلد24، صفحہ نمبر84)

امام جلال الدین سیوطی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں کہ گانے باجے سے اپنے آپ کو بچاؤ کیوں کہ یہ حیا کو کم کرتے ہیں، شہوت کو ابھارتے اور غیرت کو برباد کرتے ہیں اور یہ شراب کے برابر ہے، اس میں نشے کی سی تاثیر ہے-

(ماہنامہ فیضان مدینہ، اپریل2018 بحوالہ تفسیر در منثور، جلد6، صفحہ نمبر506)

گانے بجانے کے دنیوی نقصانات تو اپنی جگہ ہیں ہی لیکن آخرت میں بھی اس گناہ پر شدید عذاب ہوگا، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو گانے والی کے پاس بیٹھے اور کان لگا کر دھیان سے سنے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے کانوں میں سیسہ (پگھلا کے) انڈیلےگا- اللہ اکبر

(ماہنامہ فیضان مدینہ، اپریل2018 بحوالہ تاریخ مدینہ دمشق، جلد51، صفحہ نمبر263)

گانے بجانے کے اور بہت سارے نقصانات ہیں جن میں سے چند ہم نے بیان کیے اور اہل عقل کے لیے اتنے ہی کافی ہیں اور خلاصہ یہی ہے کہ گانا بجانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا عمل ہے جس سے ہمیں بچنا چاہیے-

ایک اور ضروری بات ہم عرض کرنا چاہتے ہیں کہ آج کل جو گانے سنے جاتے ہیں وہ آپ کے ایمان کو بھی برباد کر سکتے ہیں! مسلمانوں کے لیے غور کا مقام ہے! کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ گانے تمھیں کافر بنا دیں- (معاذاللہ)

اکثر فلمی گانوں میں ایسے اشعار ہوتے ہیں جنھیں گنگنانے یا پڑھنے سے انسان کافر ہو جاتا ہے، سارے نیک اعمال برباد ہو جاتے ہیں، بیوی سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے اور ہمیشہ کے لیے جہنم کا مستحق ہو جاتا ہے! اگر بنا توبہ کیے مر جائے تو کافر کی موت مرتا ہے- (معاذاللہ)

ذیل میں کچھ گانوں کے اشعار ہیں جسے سننے میں نوجوانوں کو بڑا مزا آتا ہے اور کب ان کا ایمان برباد ہو جاتا ہے انھیں بھی پتہ نہیں چلتا، غور سے ملاحظہ کیجیے:

یہ خیال رہے کہ اگر لوگوں کی اصلاح کرنا مقصد نہ ہوتا تو کبھی ہم ان گندے گانوں کو بیان نہیں کرتے لیکن چونکہ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو حقیقت پتہ چلے، اس لیے ہم یہاں کچھ گانوں کے کفریہ اشعار کی نشاندہی کر رہے ہیں-

(1) حسینوں کو آتے ہیں کیا کیا بہانے،
خدا بھی نہ جانے تو ہم کیسے جانیں؟
(معاذاللہ)

اللہ کی پناہ! اللہ کی پناہ! اس شعر میں اللہ تعالیٰ کے بارے میں کہا گیا کہ خدا بھی حسینوں کے بہانے نہیں جانتا! (استغفراللہ)، اللہ تعالیٰ معاف فرمائے-
ایسے گانے، گانے والا کافر ہو جاتا ہے، اس کی بیوی نکاح سے نکل جاتی ہے اور اس نے جتنے بھی نیک اعمال کیے سب برباد! اگر بنا توبہ کے مرا تو کافر ہو کر مرا!
مسلمان نوجوانوں! کیا تمھاری غیرت بالکل مر گئی ہے؟ شرم نام کی چیز باقی نہ رہی؟ جلد سے جلد توبہ کرو اور گانوں کو مٹا دو تاکہ اللہ تعالٰی کی رحمت کا دریا تمھاری طرف بڑھے-

(2) جتنی پیاری آنکھیں ہیں، آنکھوں سے چھلکتا پیار،
قدرت نے بنایا ہوگا فرصت سے تجھے میرے یار
(معاذاللہ)

کیا یہ اللہ تعالٰی کی شان کے لائق ہے کہ کسی کو فرصت سے بنائے؟ مسلمانوں اب بس کرو!

(3) پھولوں سا چہرہ تیرا، کلیوں سی مسکان ہے،
رنگ تیرا دیکھ کر، روپ تیرا دیکھ کے قدرت بھی حیران ہے
(معاذاللہ)

اس شعر میں کہا گیا کہ تجھے دیکھ کر قدرت بھی حیران ہے!
اللہ تعالٰی ہمیں معاف فرمائے اور ایسے گندے اشعار سننے سے بچائے-

(4) خدا بھی آسمان سے جب زمیں پر دیکھتا ہوگا،
میرے محبوب کو کس نے بنایا سوچتا ہوگا!
(معاذاللہ)

اس شعر میں گستاخی کی انتہا ہو گئی، کیا کوئی اور رب ہے جس نے اس کے محبوب کو بنایا؟ کیا اللہ تعالٰی بھی سوچتا ہے؟
لوگوں! آنکھیں کھولو اور اب گانے بجانے سے توبہ کرو-

(5) رب نے مجھ پر ستم کیا ہے،
سارے زمانے کا غم مجھے دیا ہے!
(معاذاللہ)

یہ کہنا کہ رب نے مجھ پر ستم کیا ہے، اللہ تعالیٰ کو ظالم کہنا ہے جو صریح کفر ہے-

(6) میری نگاہ میں کیا بن کے آپ رہتے ہیں،
قسم خدا کی! خدا بن کے آپ رہتے ہیں
(معاذاللہ)

اس شعر میں مخلوق کو خدا کہا گیا جو کہ کفر ہے-

(7) اب آگے جو ہو انجام دیکھا جائے گا،
خدا تراش لیا اور بندگی بھی کر لی!
(معاذاللہ)

اس میں دو کفر ہیں، ایک یہ کہ خدا تراش لیا اور بندگی بھی کر لی! میرے دوستوں اور بھائیوں! کیا اب بھی آپ ان بے ہودہ گانوں کو سنیں گے؟

(8) سیپ کا موتی ہے تو یا آسمان کی دھول ہے،
تو ہے قدرت کا کرشمہ یا خدا کی بھول ہے!
(معاذاللہ)

اس شعر میں اللہ تعالیٰ کو بھولنے والا کہا گیا ہے اور مسلمان ایسے گانے سنتے ہیں!

(9) دل میں تجھے بٹھا کر، کر لوں گی بند آنکھیں،
پوجا کروں گی تیری، دل میں رہوں گی تیرے!
(معاذاللہ)

اس شعر میں محبوب کی پوجا کرنے کی بات کی گئی ہے جو کہ کفر ہے!

(10) ہائے! تجھے چاہیں گے،
اپنا خدا بنائیں گے!
(معاذاللہ)

اس میں بھی مخلوق کو خدا بنانے کی بات کی گئی ہے جو کہ کفر ہے!

(11) دل میں ہو تم، آنکھوں میں تم، بولو تمھیں کیسے چاہوں؟
پوجا کروں یا سجدہ کروں؟ جیسے کہو ویسے چاہوں!
(معاذاللہ)

اس میں بھی مخلوق کو پوجنے کی بات ہے جو کہ کفر ہے!
میرے نوجوان بھائیوں! جلد سے جلد توبہ کرو اور گانوں سے بچو-

(12) سزا رب جو دے گا وہ منظور ہم کو،
کہ اب ہم تمھاری عبادت کریں گے!
(معاذاللہ)

اس شعر کو پڑھنے والے غور کریں کہ کیا آپ عذاب الہی کو دعوت نہیں دے رہے ہیں؟

(13) یا رب تو نے دل توڑا میرا کس موسم میں؟
(معاذاللہ)

اس شعر میں اللہ تعالیٰ پر اعتراض کیا گیا ہے جو کہ کفر ہے-

(14) کیسے کیسوں کو دیا ہے، ایسے ویسوں کو دیا ہے،
اب تو چھپڑ پھاڑ مولا، اپنی جیبیں جھاڑ مولا!
(معاذاللہ)

اس شعر میں بھی اللہ تعالٰی پر اعتراض کیا گیا ہے کہ تو نے کیسوں کیسوں کو دیا ہے اور جیبیں پھاڑنے کا لفظ اللہ تعالٰی کے لیے!!! (نعوذ باللہ من ذالک)

(15) بے چینیاں سمیٹ کر سارے جہاں کی،
جب کچھ نہ بن سکا تو میرا دل بنا دیا!
(معاذاللہ)

اس شعر میں جو الفاظ ہیں "جب کچھ نہ بن سکا" اس سے اللہ تعالیٰ کو بے بس قرار دیا گیا ہے جو کہ کھلا کفر ہے- کیا لوگوں کی مت ماری گئی ہے کہ ایسے گانوں کو سنتے اور شادیوں میں بجاتے بھی ہیں!

(16) دنیا بنانے والے! دنیا میں آ کر دیکھ،
صدمے سہے جو میں نے تو بھی اٹھا کر دیکھ!
(معاذاللہ)

اس شعر میں بھی کفر ہے، یہ اللہ تعالٰی کی توہین ہے!

(17) دنیا بنانے والے! کیا تیرے من میں سمائی؟
کاہے کو دنیا بنائی؟
(استغفراللہ)

اس شعر میں اللہ تعالیٰ پر اعتراض کیا گیا ہے جو کہ کفر ہے!

(18) اے خدا! ان حسینوں کی پتلی کمر کیوں بنائی؟
تیرے پاس مٹی کم تھی یا تو نے رشوت کھائی!
(معاذاللہ ثم معاذاللہ)

مسلمانوں! تمھارے سامنے اگر کوئی غیر مسلم اللہ تعالٰی کی شان میں گستاخی کرے تو تم مرنے مٹنے کے لیے تیار ہو جاتے ہو لیکن یہ کیا ہوا کہ آج تمھارے گھروں میں ایسے گانے بجائے جا رہے ہیں جس میں کھلے عام اللہ تعالٰی کی توہین کی جا رہی ہے اور ہم اسے سن رہے ہیں-
نوجوانوں! تمھارے موبائل فون پر اس طرح کے سیکڑوں گانے موجود ہیں جنھیں تم بڑی شوق سے سنتے ہو- اللہ کے واسطے اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر سوچو کہ تم کیا کر رہے ہو!

(19) اس حور کا کیا کریں جو ہزاروں سال پرانی ہے!
(معاذاللہ)

اس مصرعے میں جنتی حور کی توہین کی گئی ہے اور اللہ تعالٰی کی کسی نعمت کی توہین کفر ہے!

(20) تجھ کو دی صورت پری سی، دل نہیں تجھ کو دیا،
ملتا خدا تو پچھتا، یہ ظلم تو نے کیوں کیا؟
(معاذاللہ)

اس شعر میں اللہ تعالیٰ کو ظالم کہا گیا ہے جو کہ کفر ہے-

(21) او میرے ربا ربا! یہ کیا غضب کیا؟
جس کو بنانا تھا لڑکی اسے لڑکا بنا دیا!
(معاذاللہ)

اس شعر میں اللہ تعالیٰ پر اعتراض کیا گیا ہے جو کہ کفر ہے-

(22) کسی پتھر کی مورت سے محبت کا ارادہ ہے،
پرستش کی تمنا ہے عبادت کا ارادہ ہے!
(معاذاللہ)

جو شخص کسی مخلوق کی عبادت کرنے کی تمنا ظاہر کرے وہ اسی وقت کافر ہو جاتا ہے- یہ کفریہ اشعار ہمارے لیے زہر سے زیادہ خطرناک ہیں- ان سے خود بھی بچیں اور دوسروں کی بھی اصلاح کریں-

(23) مجھے بتا او جہاں کے مالک! یہ کیا نظارے دکھا رہا ہے؟
تیرے سمندر میں کیا کمی تھی کہ آج مجھ کو رلا رہا ہے!
(معاذاللہ)

اس شعر میں اللہ تعالیٰ پر اعتراض کیا گیا ہے جو کہ کفر ہے-

(24) ان کی کیا تعریف کروں میں؟
فرصت سے ہے رب نے بنایا!
(معاذاللہ)

اس میں یہ الفاظ "فرصت سے ہے رب نے بنایا" کفریہ ہیں-

(25) اے خدا، بہتر ہے یہ کہ تو چھپا پردے میں ہے،
بیچ ڈالیں گے تجھے یہ لوگ اس چکر میں ہیں!
(معاذاللہ)

اس شعر میں اللہ تعالیٰ کے لیے بہت غلط الفاظ استعمال کیے گئے ہیں-

(26) اب یہ جان لے لے یا رب، دو جہان لے لے یا رب،
یا ایمان لے لے یا رب.... یا خدا..... فنا فنا یہ دل ہوا فنا
(معاذاللہ)

کیا کوئی مسلمان یہ چاہے گا کہ اس کا ایمان لے لیا جائے! اگر نہیں تو پھر ان گانوں کو ہم کیوں سن رہے ہیں؟

(27) جب سے تیرے نینا میرے نینوں سے لاگے رے،
رب بھی دیوانہ لاگے رے!
(معاذاللہ اللہ)

اللہ تعالٰی کو دیوانہ کہنا کفر ہے-

(28) محبت کی قسمت بنانے سے پہلے،
زمانے کے مالک تو رویا تو ہوگا!
(معاذاللہ)

اللہ تعالٰی اس سے پاک ہے کہ روئے اور جو ایسا کہتا ہے وہ کافر ہے-

(29) میں پیار کا پجاری، مجھے پیار چاہیے،
رب جیسا ہی سندر میرا یار چاہیے!
(معاذاللہ)

پیار کی پوجا کرنا کفر ہے اور اللہ تعالٰی کی طرح کسی اور کو کہنا بھی کفر ہے-
نوجوانوں! عشق مجازی سے توبہ کرو-

(30) اگر ملے خدا تو، تو پوچھوں گا خدایا،
جسم مجھے دے کے مٹی سا، شیشے سا دل کیوں بنایا!
(معاذاللہ)

اس شعر میں بھی اللہ تعالٰی پر اعتراض کیا گیا ہے کہ "کیوں بنایا" یہ کفر ہے اور جتنے بھی اشعار ہم نے بیان کیے، سب میں کچھ نہ کچھ کفر ہے-

اس کے علاوہ لاکھوں اشعار ہیں جسے لوگ بڑے شوق سے سنتے ہیں اور جو ان کفریہ گانوں کو دلچسپی سے سنے یا پڑھے وہ کافر ہو گیا اور اس کے تمام نیک اعمال برباد ہو گئے، ساری نیکیاں ختم ہو گئیں، شادی شدہ تھا تو نکاح بھی گیا، مرید تھا تو بعیت بھی ختم اور اب اس پر فرض ہے کہ توبہ کرے اور نئے سرے سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو اور تجدید نکاح بھی کرے اور پھر مرید بنے-

خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند، شارح بخاری، حضرت علامہ شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ اس طرح کے (صریح) کفریہ اور بے ہودہ اشعار کوئی گائے (پڑھے) تو وہ کافر ہے اگرچہ وہ یہ کہے کہ میرا یہ عقیدہ نہیں؛ کفر بکنے کے بعد یہ بہانا کام نہیں دے گا- اسی لیے ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے کہ وہ علم دین حاصل کرے، کفر و اسلام کو پہچانے، ضروریات دین و اہل سنت کو سمجھے تاکہ ایسی غلطی نہ ہونے پائے-

(ملتقطاً، فتاوی شارح بخاری، جلد1، صفحہ نمبر258-
و انظر: فتاوی مرکز تربیت افتاء)

جاگنا ہے جاگ لو افلاک کے سائے تلے،
حشر تک سوتے رہو گے خاک کے سائے تلے!

اللہ تعالٰی ہمیں تمام برائیوں سے بچائے اور دوسروں کو برائی سے روکنے اور نیکی کا حکم دینے کی توفیق عطا فرمائے-
(آمین)

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

Tuesday, 22 May 2018

رسالہ : گانا بجانا بند کرو، تم مسلمان ہو!

رسالے کا نام : گانا بجانا بند کرو، تم مسلمان ہو!
موضوع : اصلاح
زبان : اردو
ناشر : بزم فیضان رضا
سنہ اشاعت : 2018

ڈاؤنلوڈ لنک :
https://archive.org/details/Sabirismayeeli_gmail_20180521

Sunday, 20 May 2018

Book : Gaana Bajana Band Karo, Tum Musalman Ho!

Risale Ka Naam : Gaana Bajana Band Karo, Tum Musalman Ho!
Language : Roman Urdu
Topic : Islaah
Presented By : Bazme Faizan -e- Raza
Published In : 2018

Download Link : https://archive.org/details/Sabirismayeeli_gmail_201805

Wednesday, 9 May 2018

Abdullah Bin Mubarak Aur Hazrat Ameer -e- Muawiya

Hazrat Abdullah Bin Mubarak Aur Hazrat Ameer -e- Muawiya

Mash'hoor Muhaddis, Faqeeh, Waliullah, Hazrat Abdullah Bin Mubarak Radiallaho Ta'ala Anho Se Sawal Kiya Gaya Ke Hazrat Ameer -e- Muawiya Radiallaho Ta'ala Anho Aur Hazrat Umar Bin Abdul Azeez Mein Kaun Afzal Hai?
Hazrat Abdullah Bin Mubarak Ghusse Mein Aaye Aur Farmaya Ke Tum In Dono Mein Aapas Ki Nisbat Poochhte Ho, Khuda Ki Qasam! Jo Mitti Nabiye Kareem Sallallaho Alaihi Wa Aalihi Wasallam Ke Hamraah Jihad Karte Huye Hazrat Ameer -e- Muawiya Ki Naak Ke Soorakh Mein Chali Gayi Wo Hazrat Umar Bin Abdul Azeez Se Afzal Hai

(سیدنا امیر معاویہ بحوالہ البدایہ والنھایہ، جلد8، صفحہ نمبر139)

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

عبداللہ بن مبارک اور حضرت امیر معاویہ

حضرت عبداللہ بن مبارک اور حضرت امیر معاویہ

مشہور محدث، فقیہ، ولی اللہ، حضرت عبداللہ بن مبارک رضی اللہ تعالٰی عنہ سے سوال کیا گیا کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ اور حضرت عمر بن عبدالعزیز علیہ الرحمہ میں کون افضل ہے؟ حضرت عبداللہ بن مبارک غصے میں آئے اور فرمایا کہ تم ان دونوں میں آپس کی نسبت پوچھتے ہو! خدا کی قسم! جو مٹی نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ہمراہ جہاد کرتے ہوئے حضرت معاویہ کی ناک کے سوراخ میں چلی گئی وہ حضرت عمر بن عبدالعزیز سے افضل ہے-

(سیدنا امیر معاویہ بحوالہ البدایہ والنھایہ، جلد8، صفحہ نمبر139)

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

Tuesday, 8 May 2018

Hazrat Ameer -e- Muawiya Humare Pyare Nabi Ke Katib The

Hazrat Ameer -e- Muawiya Humare Pyare Nabi Ke Katib The

Hazrat Ameer -e- Muawiya Radiallaho Ta'ala Anho Ko Ye Sharf Bhi Haasil Hai Ke Aap Radiallaho Ta'ala Anho Nabiye Kareem Sallallaho Alaihi Wa Aalihi Wasallam Ke Katib The Aur Aam Kitabat Ke Ilawa Nabiye Kareem Sallallaho Alaihi Wa Aalihi Wasallam Ne Aapko Kitabat -e- Wahi Ki Bhi Zimmedari Ata Farmayi

(انظر: من ھو معاویہ بحوالہ صحیح مسلم، جلد4، صفحہ نمبر1945، رقم2501-
صحیح ابن حان، جلد16، صفحہ نمبر189، رقم7209-
المعجم الکبیر للطبرانی، جلد13، صفحہ نمبر554، رقم14446- سند حسن (مجمع الزوائد، جلد9، صفحہ نمبر357، رقم15924)-
دلائل النبوۃ، جلد6، صفحہ نمبر243- قد صح عن ابن عباس (تاریخ اسلام، جلد4، صفحہ نمبر309)-
الشریعہ، جلد5، صفحہ نمبر2431-
المبسوط، جلد24، صفحہ نمبر47-
الاعتقاد، صفحہ نمبر43-
الحجۃ فی بیان المحجہ، جلد2، صفحہ نمبر570، رقم566-
الذخیرۃ، جلد1، صفحہ نمبر110-
الاباطیل والمناکیر، صفحہ116، رقم191-
کتاب الاربعین، صفحہ نمبر174-
تاریخ دمشق الکبیر، جلد59، صفحہ نمبر55، رقم7510-
کشف المشکل، جلد2، صفحہ نمبر96-
الفخری فی الآداب، صفحہ نمبر109-
جامع المسانید، جلد8، صفحہ نمبر131، رقم1760-
الاعتصام، صفحہ نمبر239-
امتاع الاسماع، جلد12، صفحہ نمبر113-
تقریب التھذیب، صفحہ نمبر470، رقم6758-
عمدۃ القاری، جلد2، صفحہ نمبر73، رقم71-
المواھب اللدنیۃ، جلد1، صفحہ نمبر533-
ارشاد الساری، جلد1، صفحہ نمبر170، رقم71-
الصواعق المحرقہ، صفحہ نمبر355-
سمط النجوم، جلد3، صفحہ نمبر155-
تفسیر روح البیان، جلد1، صفحہ نمبر180-
فتاوی رضویہ شریف، جلد26، صفحہ نمبر492-
شان صحابہ، صفحہ نمبر32)

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

حضرت امیر معاویہ ہمارے پیارے نبی کے کاتب تھے

حضرت امیر معاویہ ہمارے پیارے نبی کے کاتب تھے

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ رسول اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کے کاتب تھے اور عام کتابت کے علاوہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے آپ کو کتابت وحی کی بھی ذمے داری عطا فرمائی-

(انظر: من ھو معاویہ بحوالہ صحیح مسلم، جلد4، صفحہ نمبر1945، رقم2501-
صحیح ابن حان، جلد16، صفحہ نمبر189، رقم7209-
المعجم الکبیر للطبرانی، جلد13، صفحہ نمبر554، رقم14446- سند حسن (مجمع الزوائد، جلد9، صفحہ نمبر357، رقم15924)-
دلائل النبوۃ، جلد6، صفحہ نمبر243- قد صح عن ابن عباس (تاریخ اسلام، جلد4، صفحہ نمبر309)-
الشریعہ، جلد5، صفحہ نمبر2431-
المبسوط، جلد24، صفحہ نمبر47-
الاعتقاد، صفحہ نمبر43-
الحجۃ فی بیان المحجہ، جلد2، صفحہ نمبر570، رقم566-
الذخیرۃ، جلد1، صفحہ نمبر110-
الاباطیل والمناکیر، صفحہ116، رقم191-
کتاب الاربعین، صفحہ نمبر174-
تاریخ دمشق الکبیر، جلد59، صفحہ نمبر55، رقم7510-
کشف المشکل، جلد2، صفحہ نمبر96-
الفخری فی الآداب، صفحہ نمبر109-
جامع المسانید، جلد8، صفحہ نمبر131، رقم1760-
الاعتصام، صفحہ نمبر239-
امتاع الاسماع، جلد12، صفحہ نمبر113-
تقریب التھذیب، صفحہ نمبر470، رقم6758-
عمدۃ القاری، جلد2، صفحہ نمبر73، رقم71-
المواھب اللدنیۃ، جلد1، صفحہ نمبر533-
ارشاد الساری، جلد1، صفحہ نمبر170، رقم71-
الصواعق المحرقہ، صفحہ نمبر355-
سمط النجوم، جلد3، صفحہ نمبر155-
تفسیر روح البیان، جلد1، صفحہ نمبر180-
فتاوی رضویہ شریف، جلد26، صفحہ نمبر492-
شان صحابہ، صفحہ نمبر32)

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

Monday, 7 May 2018

Imam Mujahid, Imam Aamash Aur Hazrat Ameer -e- Muawiya

Imam Mujahid, Imam Aamash Aur Hazrat Ameer -e- Muawiya

Imam Mujahid Radiallaho Ta'ala Anho Farmate Hain Ke Agar Tum Muawiya (Radiallaho Ta'ala Anho) Ko Paa Lete To Albatta Tum Zaroor Kehte Ke Ye Mahdi Hain

(حضرت امیر معاویہ، صفحہ نمبر205 بحوالہ حاشیہ العواصم)

Imam Aamash Radiallaho Ta'ala Anho Jo Ke Tabayeen Mein Se Hain Wo Bhi Farmate Hain Ke Agar Tum Muawiya (Radiallaho Ta'ala Anho) Ko Dekhte To Kehte Ke Wo Mahdi Hain

(ایضاً بحوالہ تطہیر الجنان، صفحہ نمبر27)

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

امام مجاہد،امام اعمش اور حضرت امیر معاویہ

امام مجاہد، امام اعمش اور حضرت امیر معاویہ

امام مجاہد رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ اگر تم معاویہ کو پا لیتے تو البتہ تم ضرور کہتے کہ یہ مہدی ہیں-

(حضرت امیر معاویہ، صفحہ نمبر205 بحوالہ حاشیہ العواصم)

امام اعمش رضی اللہ تعالٰی عنہ جو کہ تابعین میں سے ہیں وہ بھی فرماتے ہیں کہ اگر تم معاویہ کو دیکھتے تو کہتے کہ وہ مہدی ہیں-

(ایضاً بحوالہ تطہیر الجنان، صفحہ نمبر27)

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

Sunday, 6 May 2018

Imam Sharani Aur Hazrat Ameer -e- Muawiya

Imam Sharani Aur Hazrat Ameer -e- Muawiya

Muhaddis Wa Faqeeh, Shaykh Abul Mawahib Abdul Wahhab Bin Ahmad Sharani Shafayi (Mutawaffa 973 Hijri) Farmate Hain Ke Jo Sahaba -e- Kiraam Par Taan Karta Hai Beshak Wo Apne Deen Par Taan Karta Hai, Lihaza Zaroori Hai Ke Ye Darwaza Bilkul Band Kar Diya Jaaye, Bilkhusoos Sayyiduna Muawiya Aur Sayyiduna Amr Bin Aas Radiallaho Ta'ala Anhum Ke Baare Mein

(انظر: من ھو معاویہ بحوالہ الیواقیت والجواھر فی بیان عقائد الاکابر، المبحث الرابع والاربعون فی بیان وجوب الکف عن شجر بین الصحابہ، جلد2، صفحہ نمبر323)

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

امام شعرانی اور حضرت امیر معاویہ

امام شعرانی اور حضرت امیر معاویہ

محدث و فقیہ، شیخ ابو المواھب عبد الوہاب بن احمد شعرانی شافعی (متوفی 973ھ) فرماتے ہیں کہ جو صحابہ کرام پر طعن کرتا ہے بے شک وہ اپنے دین پر طعن کرتا ہے، لہذا ضروری ہے کہ یہ دروازہ بالکل بند کر دیا جائے بالخصوص سیدنا معاویہ اور سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ تعالٰی عنہم کے بارے میں-

(انظر: من ھو معاویہ بحوالہ الیواقیت والجواھر فی بیان عقائد الاکابر، المبحث الرابع والاربعون فی بیان وجوب الکف عن شجر بین الصحابہ، جلد2، صفحہ نمبر323)

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

Saturday, 5 May 2018

امام ابن حجر مکی اور حضرت امیر معاویہ

علامہ ابن حجر مکی اور حضرت امیر معاویہ

مشہور محدث، شیخ الاسلام، امام ابن حجر مکی شافعی رحمہ اللہ (متوفی979ھ) فرماتے ہیں کہ بلا شبہ سیدنا معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نسب، قرابت رسول، علم اور حلم کے اعتبار سے اکابر صحابہ میں سے ہیں..... پس ان اوصاف کی وجہ سے جو آپ کی ذات میں بالاجماع پائے جاتے ہیں واجب ضروری ہے کہ آپ سے محبت کی جائے-

(من ھو معاویہ بحوالہ تطہیر الجنان واللسان عن الخطور والتفوہ بثلب سیدنا معاویہ بن ابی سفیان، صفحہ نمبر3)

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.
Allama Ibne Hajar Makki Aur Hazrat Ameer -e- Muawiya

Mash'hoor Muhaddis, Shaykhul Islam, Imam Ibne Hajar Makki Shafayi Rehmatullahi Ta'ala Alaih (Mutawaffa 979 Hijri) Farmate Hain Ke Bila Shubha Sayyiduna Muawiya Radiallaho Ta'ala Anho Nasab, Qarabat -e- Rasool, Hilm Aur Ilm Ke Aitbar Se Akabir Sahaba Mein Se Hain....... Pas In Awsaaf Ki Wajah Se Jo Aapki Zaat Mein Bil Ijma Paaye Jaate Hain Wajib Zaroori Hai Ke Aapse Muhabbat Ki Jaaye

(من ھو معاویہ بحوالہ تطہیر الجنان واللسان عن الخطور والتفوہ بثلب سیدنا معاویہ بن ابی سفیان، صفحہ نمبر3)

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

حضرت امیر معاویہ مومنو کے ماموں ہیں

حضرت امیر معاویہ مومنو کے ماموں ہیں

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ ام حبیبہ بنت ابو سفیان کے بھائی ہیں لہذا مومنو کی ماں کے بھائی مومنو کے ماموں ہوئے اور کئی معتبر علماے کرام نے یہ بات صرف لکھی ہی نہیں ہے بلکہ اس پر اعتراض کرنے والوں کو منہ توڑ جواب بھی دیا ہے-

(انظر: من ھو معاویہ بحوالہ السنۃ، ذکر ابی عبدالرحمن معاویہ، جلد2، صفحہ نمبر434، رقم659-
ایضاً، رقم658- ایضاً، صفحہ نمبر 433، رقم657- اسنادہ صحیح (انظر: اسکات الکلاب العاویۃ بفضائک خال المؤمنین معاویہ، الفصل الرابع فی اقوال الصحابۃ رضی اللہ عنہم والتابعین ومن بعدھم فی فصل معاویۃ رضی اللہ عنہ، صفحہ نمبر75 و معاویہ بن ابی سفیان شخصیتہ وعصرہ الدولۃ السفیانۃ، ثالثا، ثناء العلماء علی معاویہ، صفحہ نمبر214)-
الشریعہ، باب ذکر مصاھرۃ النبی صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم...... جلد5، صفحہ نمبر2448، رقم1930-
تفسیر ابن عباس، تحت تفسیر سورہ ممتحنہ، آیت نمبر7-
الثقات للعجلی، باب الحاء، صفحہ نمبر127، 128، رقم218-
البدء والتاریخ، ام حبیبۃ بنت ابی سفیان بن حرب، جلد5، صفحہ نمبر13-
ایضاً، صفحہ نمبر149-
الشریعہ، باب ذکر مصاھرۃ النبی صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم..... جلد5، صفحہ نمبر2431، 2448، رقم1930-
الاعتقاد، اعتقاد فی الصحابۃ، صفحہ نمبر43-
الحجۃ فی بیان المحجۃ وشرح عقیدۃ اہل السنۃ، امھات المؤمنین الطاہرات وان معاویۃ بن ابی سفیان کاتب وحی اللہ....... ،جلد1، صفحہ نمبر248-
الاباطیل والمناکیر والصحاح والمشاھیر، باب فی فضائل طلحۃ والزبیر ومعاویۃ، صفحہ نمبر116، رقم191-
کتاب الاربعین فی ارشاد السائرین الی منازل المتقین او الاربعین الطائیۃ، الحدیث التاسع والعشرون...... ، صفحہ نمبر174-
تاریخ دمشق، ذکر من اسمہ معاویۃ، جلد59، صفحہ نمبر55، رقم7510-
مثنوی مولوی معنوی، دفتر دوم، بیدار کردن ابلیس معاویہ راکہ بر خیز کہ وقت نماز بیگاہ شد، صفحہ نمبر63-
مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوٰۃ المصابیح، باب ذکر اللہ عزوجل والتقرب الیہ، الفصل الثالث، جلد4، صفحہ نمبر1557-
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح، باب ذکر اللہ، جلد3، صفحہ نمبر320-
امیر معاویہ کے حالات، پہلا باب، صفحہ نمبر40-
لعمۃ الاعتقاد، صفحہ نمبر40-
مختصر تاریخ دمشق لابن عساکر، جلد2، صفحہ نمبر284-
البدایہ والنھایہ، جلد4، صفحہ نمبر163-
ایضاً، جلد8، صفحہ نمبر125-
اتعاظ الحنفاء باخبار الائمۃ الخ، جلد1، صفحہ نمبر131-
الصواعق المحرقہ، صفحہ نمبر355-
مرقاۃ للقاری، جلد8، صفحہ نمبر3258، رقم5203-
غذاء الالباب، جلد2، صفحہ نمبر457-
تحقیق الحق از پیر مہر علی، صفحہ نمبر159-
فیضان سنت، صفحہ نمبر937، 938)

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

Hazrat Ameer -e- Muawiya Momino Ke Maamu Hain

Hazrat Ameer -e- Muawiya Momino Ke Maamu Hain

Hazrat Ameer -e- Muawiya Radiallaho Ta'ala Anho Nabiye Kareem Sallallaho Alaihi Wa Aalihi Wasallam Ki Zauja Syeda Umme Habiba Binte Abu Sufyan Ke Bhai Hain Lihaza Momino Ki Maa Ke Bhai Momino Ke Maamu Huye Aur Kayi Moatbar Ulma -e- Kiraam Ne Ye Baat Sirf Likhi Hi Nahin Hai Balki Is Par Aitraz Karne Waalo Ko Moonh Tod Jawab Bhi Diya Hai

(انظر: من ھو معاویہ بحوالہ السنۃ، ذکر ابی عبدالرحمن معاویہ، جلد2، صفحہ نمبر434، رقم659-
ایضاً، رقم658- ایضاً، صفحہ نمبر 433، رقم657- اسنادہ صحیح (انظر: اسکات الکلاب العاویۃ بفضائک خال المؤمنین معاویہ، الفصل الرابع فی اقوال الصحابۃ رضی اللہ عنہم والتابعین ومن بعدھم فی فصل معاویۃ رضی اللہ عنہ، صفحہ نمبر75 و معاویہ بن ابی سفیان شخصیتہ وعصرہ الدولۃ السفیانۃ، ثالثا، ثناء العلماء علی معاویہ، صفحہ نمبر214)-
الشریعہ، باب ذکر مصاھرۃ النبی صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم...... جلد5، صفحہ نمبر2448، رقم1930-
تفسیر ابن عباس، تحت تفسیر سورہ ممتحنہ، آیت نمبر7-
الثقات للعجلی، باب الحاء، صفحہ نمبر127، 128، رقم218-
البدء والتاریخ، ام حبیبۃ بنت ابی سفیان بن حرب، جلد5، صفحہ نمبر13-
ایضاً، صفحہ نمبر149-
الشریعہ، باب ذکر مصاھرۃ النبی صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم..... جلد5، صفحہ نمبر2431، 2448، رقم1930-
الاعتقاد، اعتقاد فی الصحابۃ، صفحہ نمبر43-
الحجۃ فی بیان المحجۃ وشرح عقیدۃ اہل السنۃ، امھات المؤمنین الطاہرات وان معاویۃ بن ابی سفیان کاتب وحی اللہ....... ،جلد1، صفحہ نمبر248-
الاباطیل والمناکیر والصحاح والمشاھیر، باب فی فضائل طلحۃ والزبیر ومعاویۃ، صفحہ نمبر116، رقم191-
کتاب الاربعین فی ارشاد السائرین الی منازل المتقین او الاربعین الطائیۃ، الحدیث التاسع والعشرون...... ، صفحہ نمبر174-
تاریخ دمشق، ذکر من اسمہ معاویۃ، جلد59، صفحہ نمبر55، رقم7510-
مثنوی مولوی معنوی، دفتر دوم، بیدار کردن ابلیس معاویہ راکہ بر خیز کہ وقت نماز بیگاہ شد، صفحہ نمبر63-
مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوٰۃ المصابیح، باب ذکر اللہ عزوجل والتقرب الیہ، الفصل الثالث، جلد4، صفحہ نمبر1557-
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح، باب ذکر اللہ، جلد3، صفحہ نمبر320-
امیر معاویہ کے حالات، پہلا باب، صفحہ نمبر40-
لعمۃ الاعتقاد، صفحہ نمبر40-
مختصر تاریخ دمشق لابن عساکر، جلد2، صفحہ نمبر284-
البدایہ والنھایہ، جلد4، صفحہ نمبر163-
ایضاً، جلد8، صفحہ نمبر125-
اتعاظ الحنفاء باخبار الائمۃ الخ، جلد1، صفحہ نمبر131-
الصواعق المحرقہ، صفحہ نمبر355-
مرقاۃ للقاری، جلد8، صفحہ نمبر3258، رقم5203-
غذاء الالباب، جلد2، صفحہ نمبر457-
تحقیق الحق از پیر مہر علی، صفحہ نمبر159-
فیضان سنت، صفحہ نمبر937، 938)

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

Friday, 4 May 2018

صحابہ کو برا مت کہیے

صحابہ کو برا مت کہیے

امام بخاری رحمت اللہ تعالٰی علیہ (المتوفی256ھ) فرماتے ہیں کہ میں نے ایک ہزار سے زیادہ اہل علم سے ملاقات کا شرف حاصل کیا جن میں مکہ، مدینہ، کوفہ، بصرہ، بغداد، شام اور مصر کے بزرگ بھی ہیں، اور اِن سے صرف ایک بار ہی نہیں 46 سال سے زائد عرصے میں کئی مرتبہ ملاقات کا شرف حاصل ہوا مگر میں نے ان میں سے کوئی ایک بزرگ بھی ایسا نہیں دیکھا جو صحابہ کی برائی کرتا ہو-

(من ھو معاویہ بحوالہ شرح اصول اعتقاد اھل السنۃ والجماعت، جلد اول، صفحہ نمبر194،196، رقم320)

آج کل تو دیکھا جاتا ہے کہ کچھ لوگ تھوڑی سی کتابیں پڑھ کر صحابہ کرام کی توہین کرنا شروع کر دیتے ہیں-
(العیاذ باللہ)

اللہ تعالٰی ہمیں ایسے لوگوں سے بچائے اور بزرگوں کا ادب کرنے کی توفیق عطا فرمائے-
(آمین)

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

Sahaba Ko Bura Mat Kahiye

Sahaba Ko Bura Mat Kahiye

Imam Bukhari Rehmatullahi Ta'ala Alaih (Al Mutawaffa 256 Hijri) Farmate Hain Ke Maine Ek Hazaar (1000) Se Zyaada Ahle Ilm Se Mulaqat Ka Sharf Haasil Kiya Jin Mein Makkah, Madina, Koofa, Basra, Baghdad, Shaam Aur Misr Ke Buzurg Bhi Hain, Aur Inse Sirf Ek Baar Hi Nahin 46 Saal Se Zaayid Arse Mein Kayi Martaba Mulaqat Ka Sharf Haasil Hua Magar Maine In Mein Koi Ek Buzurg Bhi Aisa Nahin Dekha Jo Sahaba Ki Burayi Karta Ho

(من ھو معاویہ بحوالہ شرح اصول اعتقاد اھل السنۃ والجماعت، جلد اول، صفحہ نمبر194،196، رقم320)

Aaj Kal To Dekha Jaata Hai Ke Kuchh Log Thodi Si Kitabein Padh Kar Sahaba -e- Kiraam Ki Tauheen Karna Shuru Kar Dete Hain
(العیاذ باللہ)

Allah Ta'ala Humein Aise Logon Se Bachaye Aur Buzurgon Ka Adab Karne Ki Toufique Ata Farmaye
(آمین)

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

دعاے مصطفی اور حضرت امیر معاویہ

دعاے مصطفی اور حضرت امیر معاویہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے لیے دعا فرمائی کہ اے اللہ! اسے ہادی و مہدی بنا، اسے ہدایت دے اور اس کے ذریعے لوگوں کو ہدایت دے-

(من ھو معاویہ بحوالہ سنن ترمذی، باب مناقب معاویہ...، جلد5، صفحہ نمبر687، رقم3842-
التاریخ الکبیر، جلد5، صفحہ نمبر240، رقم791-
الطبقات الکبری، جلد7، صفحہ نمبر292، رقم3746-
مسند احمد بن حنبل، جلد29، صفحہ نمبر426، رقم1789-
التاریخ الکبیر (السفر الثانی)، جلد1، صفحہ نمبر349-
الآحاد والمثانی، جلد2، صفحہ نمبر358، رقم1129-
السنۃ، جلد2، صفحہ نمبر450، رقم697، 699-
معجم الصحابہ، جلد4، صفحہ نمبر490، رقم1948-
معجم الصحابہ، جلد2، صفحہ نمبر146-
المعجم الاوسط، جلد1، صفحہ نمبر205، رقم656-
مسند الشامیین، جلد1، صفحہ نمبر181، رقم311-
الشریعہ، جلد5، صفحہ نمبر2436، رقم1915-
طبقات المحدثین، جلد2، صفحہ نمبر343-
فوائد، صفحہ نمبر211، رقم452-
تاریخ اصبھان، جلد1، صفحہ نمبر221-
معرفۃ الصحابہ، جلد4، صفحہ نمبر1836، رقم4634-
حلیۃ الاولیاء، جلد8، صفحہ نمبر358-
جزء فی احادیث من مسموعات، صفحہ نمبر51-
تالی تلخیص المتشابۃ، جلد2، صفحہ نمبر539، رقم328-
الحجۃ فی بیان المحجۃ وشرح عقیدۃ اہل السنۃ، جلد2، صفحہ نمبر404، رقم379-
تاریخ دمشق، جلد59، صفحہ نمبر80 تا 83-
الاحکام الشرعیۃ الکبری، جلد4، صفحہ نمبر428-
جامع الاصول، جلد9، صفحہ نمبر107-
اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابہ، جلد5، صفحہ نمبر155، رقم4985-
تھذیب الاسماء واللغات، جلد2، صفحہ نمبر104-
مشکوٰۃ المصابیح، جلد3، صفحہ نمبر1758، رقم6244-
تھذیب الکمال فی اسماء الرجال، جلد17، صفحہ نمبر322-
سیر اعلام النبلاء، جلد3، صفحہ نمبر125، 126-
معجم الشیوخ الکبیر، جلد1،صفحہ نمبر155-
تاریخ اسلام، جلد4، صفحہ نمبر301-
الوافی بالوفیات، جلد18، صفحہ نمبر124-
جامع المسانید، جلد5، صفحہ نمبر536-
البدایہ والنھایہ، جلد8، صفحہ نمبر129-
اتحاف المھرۃ بالفوائد المبتکرۃ من اطراف العشرۃ، جلد10، صفحہ نمبر625، رقم13513-
اطراف المسند، جلد4، صفحہ نمبر268، رقم5869-
تاریخ الخلفاء، صفحہ نمبر152-
الصواعق المحرقہ، صفحہ نمبر310-
مکتوبات (امام مجدد الف ثانی)، مکتوب251، دفتر اول، جلد1، صفحہ نمبر58-
انسان العیون، جلد3، صفحہ نمبر136-
سمط النجوم، جلد3، صفحہ نمبر155-
ازالۃ الخفاء، جلد1، صفحہ نمبر571، 572-
الناھیۃ، صفحہ نمبر15)

خیال رہے! یہ دعا اُس ذات نے فرمائی ہے جس کے غلام مستجاب الدعوات ہیں-

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd..

Dua -e- Mustafa Aur Hazrat Ameer -e- Muawiya

Dua -e- Mustafa Aur Hazrat Ameer -e- Muawiya

Nabiye Kareem Sallallaho Alaihi Wa Aalihi Wasallam Ne Hazrat Ameer -e- Muawiya Radiallaho Ta'ala Anho Ke Liye Dua Farmayi Ke Aye Allah! Ise Haadi Wa Mahdi Bana, Ise Hidayat De Aur Iske Zariye Logon Ko Hidayat De

(من ھو معاویہ بحوالہ سنن ترمذی، باب مناقب معاویہ...، جلد5، صفحہ نمبر687، رقم3842-
التاریخ الکبیر، جلد5، صفحہ نمبر240، رقم791-
الطبقات الکبری، جلد7، صفحہ نمبر292، رقم3746-
مسند احمد بن حنبل، جلد29، صفحہ نمبر426، رقم1789-
التاریخ الکبیر (السفر الثانی)، جلد1، صفحہ نمبر349-
الآحاد والمثانی، جلد2، صفحہ نمبر358، رقم1129-
السنۃ، جلد2، صفحہ نمبر450، رقم697، 699-
معجم الصحابہ، جلد4، صفحہ نمبر490، رقم1948-
معجم الصحابہ، جلد2، صفحہ نمبر146-
المعجم الاوسط، جلد1، صفحہ نمبر205، رقم656-
مسند الشامیین، جلد1، صفحہ نمبر181، رقم311-
الشریعہ، جلد5، صفحہ نمبر2436، رقم1915-
طبقات المحدثین، جلد2، صفحہ نمبر343-
فوائد، صفحہ نمبر211، رقم452-
تاریخ اصبھان، جلد1، صفحہ نمبر221-
معرفۃ الصحابہ، جلد4، صفحہ نمبر1836، رقم4634-
حلیۃ الاولیاء، جلد8، صفحہ نمبر358-
جزء فی احادیث من مسموعات، صفحہ نمبر51-
تالی تلخیص المتشابۃ، جلد2، صفحہ نمبر539، رقم328-
الحجۃ فی بیان المحجۃ وشرح عقیدۃ اہل السنۃ، جلد2، صفحہ نمبر404، رقم379-
تاریخ دمشق، جلد59، صفحہ نمبر80 تا 83-
الاحکام الشرعیۃ الکبری، جلد4، صفحہ نمبر428-
جامع الاصول، جلد9، صفحہ نمبر107-
اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابہ، جلد5، صفحہ نمبر155، رقم4985-
تھذیب الاسماء واللغات، جلد2، صفحہ نمبر104-
مشکوٰۃ المصابیح، جلد3، صفحہ نمبر1758، رقم6244-
تھذیب الکمال فی اسماء الرجال، جلد17، صفحہ نمبر322-
سیر اعلام النبلاء، جلد3، صفحہ نمبر125، 126-
معجم الشیوخ الکبیر، جلد1،صفحہ نمبر155-
تاریخ اسلام، جلد4، صفحہ نمبر301-
الوافی بالوفیات، جلد18، صفحہ نمبر124-
جامع المسانید، جلد5، صفحہ نمبر536-
البدایہ والنھایہ، جلد8، صفحہ نمبر129-
اتحاف المھرۃ بالفوائد المبتکرۃ من اطراف العشرۃ، جلد10، صفحہ نمبر625، رقم13513-
اطراف المسند، جلد4، صفحہ نمبر268، رقم5869-
تاریخ الخلفاء، صفحہ نمبر152-
الصواعق المحرقہ، صفحہ نمبر310-
مکتوبات (امام مجدد الف ثانی)، مکتوب251، دفتر اول، جلد1، صفحہ نمبر58-
انسان العیون، جلد3، صفحہ نمبر136-
سمط النجوم، جلد3، صفحہ نمبر155-
ازالۃ الخفاء، جلد1، صفحہ نمبر571، 572-
الناھیۃ، صفحہ نمبر15)

Khayal Rahe! Ye Dua Us Zaat Ne Farmayi Hai Jiske Ghulam Mustajibuddawaat Hain

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.

Monday, 30 April 2018

بیوی ہو تو ایسی

بیوی ہو تو ایسی

ایک تابعی بزرگ، حضرت سعید بن مسیب رحمت اللہ تعالٰی علیہ نے اپنی صاحبزادی کا نکاح اپنے ایک طالب علم سے کیا-
دوسرے دن صبح کے وقت جب ان کے شوہر گھر سے نکلنے لگے تو شہزادی صاحبہ نے پوچھا: میرے سرتاج! کہاں تشریف لے جا رہے ہیں؟
انھوں نے کہا: علم دین سیکھنے کے لیے (آپ کے والد) سعید بن مسیب رحمہ اللہ کی مجلس میں جا رہا ہوں-
شہزادی صاحبہ نے کہا: آپ بیٹھ جائیے! (میرے والد کے پاس مت جائیے) علم سعید میں آپ کو سیکھاتی ہوں-

(انظر: ماہنامہ فیضان مدینہ، شعبان المعظم 1439ھ بحوالہ المدخل لابن الحاج مکی، جلد1، صفحہ نمبر156)

اللہ تعالٰی ہمیں بھی ایسی علم والی بیوی عطا فرمائے جو خدمت دین میں ہماری مدد کرے- (آمین)

Visit Our Blog For More :-
bazmefaizanerazaofficial.blogspot.com

Join Our Telegram Channel :-
http://t.me/bazmefaizanerazaofficial

Contact Us | +919102520764

Bazme Faizan -e- Raza Pvt. Ltd.